Deobandi Books

اصلاح الخیال - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 40
دوسروں کو دیکھ کر نہیں کرتے۔ یہ ایک ادنیٰ سی مثال میں دیتا ہوں۔ اس طرح دنیا میں ایک ایک چیز کی بابت اس وقت کوئی ہو تو ایک ایک دفتر لکھ ڈالے، وہ کون سی چیز ہے کہ مسلمانوں نے استعمال نہیں کی، اور جس کا استعمال انھوں نے اپنے جسمِ فانی تک محدود نہیں رکھا، اپنے ابنائے جنس کو نفع پہنچانے کے لیے اس پر ذرا بھی غور نہیں کیا، یہ بات مسلمہ ہے کہ قیامت کے دن ذرا ذرا چیز سے حساب لیا جاوے گا۔ میرا تو قریب قریب یہ عقیدہ ہے کہ جس شخص نے ایسی بے ترتیبی کے ساتھ اللہ کی نعمتوں کو استعمال کیا وہ ضرور مستوجب جواب دہی ہے۔
پانچویں شبہے کی تقریر: اس وقت کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کس چیز کو شرطِ اسلام قرار دیا جاتا ہے؟

چھٹے شبہے کی تقریر: جس چیز کی طرف مسلمانوں کو بلایا جاتا ہے وہ اس سے اتنی دور نکل گئے ہیں کہ ان کے کان میں اس کی آواز بھی نہیں جاتی، تو پردیس رہ کر اس تماشہ کو دیکھ رہا ہوں۔

ساتویں شبہے کی تقریر: جو باتیں ہمارے علمائے دین وپیشوایانِ مذہب تعلیم کرتے ہیں ان میں زمانۂ موجود کے موافق ذلت اور خواری کے سوائے یہاں تو کچھ نظر نہیں آتا، عاقبت میں اگر بہشت اور حوریں ملیں تو اللہ سے امید رکھیں۔ لیکن اس سے یہ لازم آتا ہے کہ دنیا میں نکبت کی ساتھ بسر کرنا عاقبت کی درستی کو لازم ہے، اگر فی الواقع ایسا ہے تو صاف الفاظ میں یہی کہنا چاہیے، خواہ مخواہ یوں کہا جاتا ہے کہ بقدرِ ضرورت دنیا بھی حاصل کرو۔

آٹھویں شبہے کی تقریر: ہم کہتے ہیں کہ بقدرِ ضرورت بھی دنیا حاصل نہیں ہوتی اس طریقے سے جو ہم کو اس وقت علمائے دین تعلیم کرتے ہیں۔ فرض کیجیے کہ ایک شخص کو کتابیں پڑھا کر عالم بنایا، آپ خود متفکر ہیں کہ وہ اب کیا کرے، پچھلی مرتبہ یہ رائے تھی کہ ان کو حرفت سکھلائی جاوے تو وہ بھی کیا، بڑھئ کا کام، یا لوہار کا کام۔ اب میں نہایت ادب سے گزارش کرتا ہوں کہ بڑھئ کا کام اور لوہار کا کام سکھلائے، اور تار برقی اور ریل کے ہانکنے کا کام یا اسٹیم بنانے کی ترکیب سکھانے میں شرعاً کیا فرق ہے؟ تو اتنا کہ خود مولوی صاحب نہیں جانتے دوسرے کو کیا سکھلا دیں گے؟ لیکن لوہار بڑھئ کا کام سکھلانے کے لیے بھی تو ان کو لوہار بڑھئ نوکر رکھنے پڑیں گے، تو پھر دوسرے فنون سکھلانے والے کیوں نہ نوکر رکھے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقریرِ شبہات 1 1
3 تقریر شبہ اول 1 2
4 دوسرے شبہے کی تقریر 3 2
5 تیسرے شبہے کی تقریر 3 2
6 چھوتے شبہے کی تقریر 3 2
7 پانچویں شبہے کی تقریر 4 2
8 چھٹے شبہے کی تقریر 4 2
9 ساتویں شبہے کی تقریر 4 2
10 آٹھویں شبہے کی تقریر 4 2
11 دسویں شبہے کی تقریر 5 2
12 گیارہویں شبہے کی تقریر 6 2
13 بارہویں شبہے کی تقریر 6 2
14 تیرہویں شبہے کی تقریر 6 2
15 چودہویں شبہے کی تقریر 7 2
16 پندرہویں شبہے کی تقریر 7 2
17 سولہویں شبہے کی تقریر 8 2
18 سترہویں شبہے کی تقریر 9 2
19 تقریرِ جوابات 9 1
20 پہلے شبہے کا جواب 10 19
21 دوسرے شبہے کا جواب 13 19
22 تیسرے شبہے کا جواب 13 19
23 پانچویں شبہے کا جواب 14 19
24 چھٹے شبہے کا جواب 14 19
25 ساتویں شبہے کا جواب 14 19
26 آٹھویں شبہے کا جواب 16 19
27 نویں شبہے کا جواب 17 19
28 دسویں شبہے کا جواب 18 19
29 گیارہویں شبہے کا جواب 19 19
30 بارہویں شبہے کا جواب 19 19
31 تیرہویں شبہے کا جواب 20 19
32 چودہویں شبہے کا جواب 23 19
33 پندرہویں شبہے کا جواب 24 19
34 سولہویں شبہے کا جواب 25 19
35 سترہویں شبہے کا جواب 26 19
36 خط نصیحت آمیز جس کا ذکر خطبے میں ہے 28 1
37 تتمۂ اصلاح الخیال 35 36
38 خطِ عزیز 35 1
39 اٹھارہویں شبہے کی تقریر 35 38
40 انیسویں شبہے کی تقریر 35 38
41 بیسویں شبہے کی تقریر 36 38
42 اکیسویں شبہے کی تقریر 36 38
43 بائیسویں شبہے کی تقریر 36 38
44 تیئیسویں شبہے کی تقریر 37 38
45 چوبیسویں شبہے کی تقریر 37 38
46 جوابِ ناصح 37 1
47 اٹھارہویں شبہے کا جواب 37 46
48 انیسویں شبہے کا جواب 37 46
49 بیسویں شبہے کا جواب 38 46
50 اکیسویں شبہے کا جواب 39 46
51 بائیسویں شبہے کا جواب 39 46
52 تیئیسویں شبہے کا جواب 39 46
53 چوبیسویں شبہے کا جواب 39 46
54 تحریراتِ مذکورہ کا نافع ومؤثر ہونا 40 1
55 عرضِ مولف (زاد مجدہ) 40 1
Flag Counter