Deobandi Books

اصلاح الخیال - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

11 - 40
کی حالت دکھلاؤں گا۔
خلاصہ اس واقعۂ تاریخی کا صرف مسلمانوں اور دیگر اقوام کی حالت کا موازنہ کرنا ہے، اور بدون نئے رنگ کے اسلامی سلطنت کا قائم نہ رہ سکنا ہے، سو اقوام کی ترقی وتنزل کی بحث اور اس کے اسباب کی تعیین یہ محض زائد مضمون ہے، البتہ دوسرا امر قابلِ توجہ ہے کہ بدون اس نئے رنگ کے حکومت کا قائم نہ رہ سکنا اور قومی تاریخ کے لکھنے سے بھی مخاطبِ عزیز کا مقصود یہی ہے، سو یہ امر اب تک میری سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ کون سا نیا رنگ جو علمائے ہند کے نزدیک خلافِ شریعت ہے، اور اس پر قیامِ سلطنت ہے، اگر مراد اس سے جدید سامانِ حرب وحفاظتِ حدود ہے، سو اس کو کون سے ہندوستانی عالم نے خلافِ شریعت بتلایا ہے، اگر مسئلۂ تشبہ سے سے شبہ پڑا ہے، سو مسئلۂ تشبہ کا اول تو ہندوستانی علما کا ایجاد نہیں ہے، قرآن مجید میں موجود حدیث میں مذکور۔ تمام دنیا کے علما اس میں شریک، اور اگر کوئی عالم رومی، روسی اس کے مخالف ہو وہ قرآن وحدیث کا مخالف ہوکر متروک القول قرار دیا جائے گا۔ پھر یہ کہ سامانِ حرب مسئلۂ تشبہ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا، اور یوں مسئلۂ تشبہ کی تحقیق نہ ہونے سے شبہ پڑجاوے وہ اور بات ہے، بہرحال! جس پر بقائے سلطنت موقوف ہے اس کو مسئلۂ تشبہ سے کوئی علاقہ نہیں، اور اگر مراد اس سے میز کرسی پر کھانا کھانا، مکانات میں تصاویر کا لٹکانا وغیرہا ہے تو اس کو بقائے سلطنت سے کوئی علاقہ معلوم نہیں ہوتا، بہرحال! وہ نیا رنگ سمجھ میں نہیں آتا جس کو اہلِ فتویٰ حرام کہتے ہوں، اور سلطنت بدون اس کے قائم نہ رہ سکے۔
اور اگر واقع میں کوئی ایسا نیا رنگ ہے جو خلافِ شریعت بھی ہے، اور بقائے سلطنت کا موقوف علیہ بھی ہے، اور پراگندہ روزی پراگندہ دل سے بچنے کے لیے اس نئے رنگ کو گوارا کیا جاتا ہے تو خود مخاطب عزیز تھوڑی دیر کے لیے حق جل وعلاشانہ کے تعلقات وحقوق اور سلطنت وثروت کے فانی ثمرات کو میزانِ عقل وانصاف میں تول کر دیکھ لیں کس کا پلہ بھاری ہوتا ہے؟ میں پوچھتا ہوں: ڈکیتی قانوناً جرم ہے، لیکن اگر اسی قاعدے کی بنا پر کہ ہم ایسا قانون لے کر کیا کریں گے جس سے پریشانی ہو، اور مال کی تنگی ہو، برابر ڈکیتی کیا کرے، اور گورنمنٹ کی ناراضی کا مطلق پاس نہ کرے، اس شخص کے واسطے عقلاً کیا حکم کیا جاوے گا؟ کیا اس کے لیے ڈکیتی کو جائز کیا جاوے گا؟ وہ افلاس جو حاکمِ وقت کی خوشنودی کے ساتھ ہو اس ثروت سے جو ارتکابِ جرم کی ساتھ ہو ہزار لاکھ درجہ افضل کہا جاوے گا، پھر تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدر گورنمنٹ کے برابر بھی نہ ہو۔
میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی ایسا وقت آوے کہ بلاکفر اختیار کیے ہوئے سلطنت قائم نہ رہ سکے تو مسلمان رہ کر مرجانا اچھا ہے یا کافر ہوکر زندہ رہنا؟ اور پھر آخری بات یہ ہے کہ اگر باوجود فسق وکفر کے تمام اقوام متفق ہوکر کسی خاص قوم کی سلطنت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقریرِ شبہات 1 1
3 تقریر شبہ اول 1 2
4 دوسرے شبہے کی تقریر 3 2
5 تیسرے شبہے کی تقریر 3 2
6 چھوتے شبہے کی تقریر 3 2
7 پانچویں شبہے کی تقریر 4 2
8 چھٹے شبہے کی تقریر 4 2
9 ساتویں شبہے کی تقریر 4 2
10 آٹھویں شبہے کی تقریر 4 2
11 دسویں شبہے کی تقریر 5 2
12 گیارہویں شبہے کی تقریر 6 2
13 بارہویں شبہے کی تقریر 6 2
14 تیرہویں شبہے کی تقریر 6 2
15 چودہویں شبہے کی تقریر 7 2
16 پندرہویں شبہے کی تقریر 7 2
17 سولہویں شبہے کی تقریر 8 2
18 سترہویں شبہے کی تقریر 9 2
19 تقریرِ جوابات 9 1
20 پہلے شبہے کا جواب 10 19
21 دوسرے شبہے کا جواب 13 19
22 تیسرے شبہے کا جواب 13 19
23 پانچویں شبہے کا جواب 14 19
24 چھٹے شبہے کا جواب 14 19
25 ساتویں شبہے کا جواب 14 19
26 آٹھویں شبہے کا جواب 16 19
27 نویں شبہے کا جواب 17 19
28 دسویں شبہے کا جواب 18 19
29 گیارہویں شبہے کا جواب 19 19
30 بارہویں شبہے کا جواب 19 19
31 تیرہویں شبہے کا جواب 20 19
32 چودہویں شبہے کا جواب 23 19
33 پندرہویں شبہے کا جواب 24 19
34 سولہویں شبہے کا جواب 25 19
35 سترہویں شبہے کا جواب 26 19
36 خط نصیحت آمیز جس کا ذکر خطبے میں ہے 28 1
37 تتمۂ اصلاح الخیال 35 36
38 خطِ عزیز 35 1
39 اٹھارہویں شبہے کی تقریر 35 38
40 انیسویں شبہے کی تقریر 35 38
41 بیسویں شبہے کی تقریر 36 38
42 اکیسویں شبہے کی تقریر 36 38
43 بائیسویں شبہے کی تقریر 36 38
44 تیئیسویں شبہے کی تقریر 37 38
45 چوبیسویں شبہے کی تقریر 37 38
46 جوابِ ناصح 37 1
47 اٹھارہویں شبہے کا جواب 37 46
48 انیسویں شبہے کا جواب 37 46
49 بیسویں شبہے کا جواب 38 46
50 اکیسویں شبہے کا جواب 39 46
51 بائیسویں شبہے کا جواب 39 46
52 تیئیسویں شبہے کا جواب 39 46
53 چوبیسویں شبہے کا جواب 39 46
54 تحریراتِ مذکورہ کا نافع ومؤثر ہونا 40 1
55 عرضِ مولف (زاد مجدہ) 40 1
Flag Counter