Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

36 - 50
نیست  آبِ    شور   درمانِ  عطش
گرچہ  باشد  در  نوشتن   شِیرِ خش
 نمکین پانی پیاس کا علاج نہیں ہے، اگرچہ پیتے وقت وہ بہت ٹھنڈا بھی لگے۔ یہ حسین بھی آبِ شور ہیں، سمندر کے کھارے پانی کی طرح ہیں، ان سے تمہاری تسلی نہیں ہوگی، ذِکراللہ کا میٹھا پانی پیو جس سے دل کو چین آئے گا، لہٰذا حسینوں سے صَرفِ نظر کرو، کیوں کہ اگر تم نے ان سے کچھ فائدہ اُٹھالیا تو پریشانی بھی ہوگی اور ذلّت بھی۔ اس پر میرا ایک شعر ہے؎
عمر  بھر  وہ  گالیاں  دیتا  رہا 
میرسمجھے تھے کرے گا  شکریہ
 بتائیے! ایسوں کو اللہ تعالیٰ اپنا مخلص قرار دیں گے؟ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو ہمارے راستے میں غم اُٹھاتے ہیں، گناہ کے چھوڑنے کا غم اٹھاتے ہیں،     یہاں تک کہ جان بھی دے دیتے ہیں، وہی ہماری دوستی میں مخلص ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہےمَنْ عَشِقَ  جس کسی کوعشق ہوجائے وَکَتَمَ اور اس نے اس کو چھپایا، کبھی ظاہر نہیں کیا  وَعَفَّ اور عفیف رہا ثُمَّ مَاتَ پھر غم ضبط کرنے سے مرگیا فَھُوَ شَھِیْدٌ21؎وہ شہید ہے۔ ملّاعلی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں۔ اب آپ بتائیے !جان تو گئی مگر شہید ہوا،یہ بھی اللہ کا کرم ہے کہ آدھی جان لیتے ہیں اور سوجانیں عطا فرماتے ہیں؎
نیم  جاں   ستاندوصد  جاں دہد
 اُنچہ  در و ہمت  نیاید  آں دہد
 اللہ تعالیٰ وہ  وہ نعمتیں دیتے ہیں جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ارے! فیکٹری والے کتنے کباب کھائیں گے؟ ایک مال دار آدمی کتنے کباب ایک وقت میں کھاسکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ دس کھالے گا۔ اس کے بعد پھر کیا کہے گا، کہ ہائے! اگر پیٹ میں اور جگہ ہوتی تو گرم گرم کباب اور بھی نگل جاتا ۔ میزبان کہتا ہے کہ ابھی اور گرم گرم لارہا ہوں جن سے بھاپ نکل رہی ہے۔ مہمان کہتا ہے کہ ہائے کاش کہ معدے میں اور گنجایش ہوتی یا خوفِ پیچش نہ ہوتا تو مرچ والا گرم گرم کباب
_____________________________________________
21؎  کنزالعمال:372/3،(7000)،حرف العین،منھاالعشق،مؤسسۃالرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter