Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

33 - 50
 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 
یہ ہے وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا کہ جوبندے میری راہ میں مشقت اٹھائیں گے ان کے لیےلَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا  لام تاکید بانون  تاکیدثقیلہ سے فرمایا کہ ان کے لیے ہم ضرور ضرور ہدایت کے بے شمار دروازے کھول دیں گے، انہیں ہر ہرذرّے سے ہدایت ملے گی، جدھر دیکھیں گے ہدایت پائیں گے، ہر طرف ان کو اللہ ہی اللہ نظر آئے گا،اور جو مشقت نہیں اُٹھائیں گے تو شرط پوری نہ ہونے سے وہ جزا ء نہیں پائیں گے۔ جملۂ شرطیہ میں ہمیشہ جزا ء کا  ترتب شرط پر موقوف ہوتا ہے اور اسمِ موصول کبھی شرط کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا جو لوگ مشقت اٹھائیں گے مجھ کو راضی کرنے کے لیے اور میرے دین کو پھیلانے کے لیے ، میرے احکام ماننے کے لیے اور میری نافرمانیوں سے بچنے کے لیے، ان کے لیےلَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی جزاء ہے۔ کیا مطلب ؟ کہ ہم ان کے لیے ایک دروازہ نہیں، ہدایت کے بے شمار دروازے کھول دیں گے۔ جمع کا صیغہسُبُلْ استعمال فرمایا، کیوں کہ عربی میں تو جمع شروع ہی تین سے ہوتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کا جمع غیر محدود ہے۔ لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا ہم بے شمار راستوں سے ان کو اپنی طرف بلائیں گے، ہم بےشمار دروازے اپنی ہدایت کے ان کے لیے کھولیں گے، یعنی کائنات کے ہر ذرّے میں ان کو ہدایت نظر آئے گی۔ اپنے ہاتھوں کے نشانات میں کہ یہ میرے اللہ نے بنائے ہیں ، ماں کے پیٹ میں کوئی مشین نہیں تھی،نہ بینکاک کی،نہ روس کی، نہ جرمنی کی ،نہ جاپان کی جو اسے بناتی۔ اللہ تعالیٰ نےفرمایاکہ ماں کے پیٹ میں تمہاری تصویرمیں نےبنائی ہے۔ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمۡ فِی الۡاَرۡحَامِ19؎  اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں اور اس نے ہمیں اپنے ننانوے ناموں کا مظہر بنایا ہے۔ دیکھیے آپ کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں۱۸ کا نشان بنا ہوا ہے اور بائیں پر ۸۱ کا نشان      ہے، دونوں کو جمع کرو تو حاصل عدد ننانوے ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہماری ہتھیلی پر اللہ تعالیٰ کی توحید کی شہادت دے رہے ہیں۔ ایک بزرگ اپنے ہاتھ کو چوم رہے تھے۔ کسی نے 
_____________________________________________
19؎   اٰل عمرٰن: 6
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter