Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

32 - 50
لیجیے کہ ان چاروں مجاہدات میں سے ہمارے اندر کس مجاہدہ کی کمی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کی تلاش میں کمی ہے یا نصرتِ دین میں کمی ہے، یا احکامِ الہٰیہ کی پابندی میں کمی ہے یا گناہوں کے چھوڑنے میں کمی ہے۔ ایسے مواقع کے لیے میرا ایک شعر ہے، جب دیکھو کہ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے اور گناہ کا معاملہ بالکل آسان ہے، تو اس وقت یہ شعر یاد کر لیجیے؎
جوکرتا ہے تو  چھپ کے اہلِ جہاں  سے
 کوئی   دیکھتا   ہے   تجھے    آسماں   سے
 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام
ایک نوجوان اللہ والے طالبِ علم کو ایک بیوہ عورت نے اپنے جال میں پھنسانا چاہا، وہ عورت تیس ،پینتیس سال کی تھی۔ طالب علم نے بیوہ کی خدمت کے فضائل سن رکھے تھے۔ اب وہ روزانہ اس کے لیے سبزی لانے لگا اور اس حدیث پر عمل کرنا چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بیواؤں کی خدمت کیا کرتے تھے۔ اس کو کسی بزرگ سے مشورہ کرنا چاہیےتھا جو اس کو بتاتے کہ کیا نبی جیسا دل بھی ہے تیرے اندر؟ اِ س زمانے میں شرط ہے کہ خدمت کرنے والا بھی جو ان نہ ہو اور بیوہ بھی بُڑھیا ہو، بَڑھیانہ ہو۔ اُدھر وہ بیوہ بھی جوان، لہٰذا اس بے چارے کو ایک دن اس نے بُری نیت سے پکڑ لیا، لیکن اس طالب علم کے اندر تقویٰ تھا، مادرزاد ولی تھا،     خدائے تعالیٰ کی حفاظت میں تھا، چناں چہ اس مشکل حالت میں اللہ تعالیٰ نے اس کی دستگیری فرمائی۔ اس نے کہا کہ بیت الخلا کدھر ہے؟ مجھے تو  زور سے پاخانہ لگاہے، ایسی حالت میں گناہ کا مزہ نہیں آئے گا۔ وہ اس بہانے سے بیت الخلا گیا اور پاخانہ میں کود پڑا،یہاں تک کہ سر سے پیر تک پا خانہ میں ڈوب گیا۔ بیوہ نے اس کی یہ حالت دیکھ کر اسے نکال باہر کیا۔ باہر نکل کر اس نے جلدی سےغسل کیا اور پاک صاف ہوگیا۔ اس کے بعد یہ صاحب کپڑا بیچا کرتے تھے اور ان کے بدن سے نہایت عمدہ مُشک کی سی خوشبو آیا کرتی تھی۔ ایک بزرگ ان کے پاس کپڑا خریدنے گئے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ مشک کی خوشبو کیوں آرہی ہے؟ اس نے کہا: اللہ کے راستے میں غم اُٹھایا تھا، اللہ تعالیٰ کے خوف سے پاخانہ میں کود پڑا تھا، اس کا اللہ تعالیٰ نے یہ صلہ دیا کہ میرے بدن میں خوشبو ہی خوشبو پیدا کردی، اب میرے بدن سے خوشبو ہی خوشبو نکلتی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter