Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

31 - 50
دیکھتا ہے؟ کون وی سی آر دیکھتا ہے؟ کون ننگی فلمیں دیکھتا ہے؟ آنکھوں  کی روشنی کا کیا یہی شکر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں اس کو استعمال کرو؟
 روحِ سلوک
 مجاہدہ کی یہ چوتھی تفسیر جو ہے یعنی گناہ چھوڑنا ،یہ جان ہے سلوک وتصوف کی۔ سلوک میں جو لوگ رُکے ہوئے ہیں یعنی کولہو کے بیل کی طرح چکر کاٹ رہے ہیں۔ کولہو کا بیل جہاں سے چلتا ہے وہیں رہتا ہے۔ سلوک میں جتنے لوگوں کی ترقی رکی ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے قربِ خاص سے، اللہ کی نسبتِ خاصّہ سے علیٰ سطح الولایۃ جو لوگ محروم ہیں، اگر تجزیہ کریں تو یہی چیز نکلے گی کہ گناہوں میں ابتلا ہے۔اور گناہوں کی ظلمت اور نحوست کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو کا ادراک کیسے ہوسکتا ہے؟ دس ہزار روپیہ تولے کا ایک عطر ملتا ہے، اس کا نام ہے دُھْنُ الْعُوْدِ اسے بادشاہ اور بڑے بڑے مال دار ہی خریدتے ہیں، لیکن اتنا قیمتی عطر لگا کر اگر وہیں تھوڑا سا بلی کا گُو بھی لگادے تو کیا عطر کی خوشبو آئے گی؟ اسی لیے جتنا زیادہ تقویٰ ہوگا اتنا ہی قلب میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو کا ادراک بڑھتا جائے گااور اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو زیادہ منکشف ہونے لگے گی، جب گناہوں کی نجاستوں سے بندہ پاک ہوجاتا ہے تب خوشبو ئے محبت کا صحیح ادراک ہوتا ہے۔ دل کا سب سے بڑا مرض دل کو غیر اللہ کو دینا ہے، آنکھ سے آنکھ لڑانے میں دل مارا جاتا ہے۔ سہارن پور کے ایک عالم محدث نے اپنے بیان میں کہا کہ آنکھ سے آنکھ لڑتی ہے، تو لڑائی تو آنکھوں کی ہوتی ہے لیکن مارا جاتا ہے دل۔ مجھے ان کی یہ بات بہت پسند آئی کہ لڑی آنکھ سے آنکھ اورمارا گیا دل؎
میر   مارے    گئے    ڈسٹمپر   سے
ورنہ  مٹی  کی  حقیقت  کیا  تھی
یہ حسین سب مٹی ہیں۔ بس اللہ تعالیٰ نے مٹی پر رنگ وروغن کردیا ہے اور امتحان اسی کا ہے ، اگر کشش نہ ہو اور رنگ وروغن نہ ہوتو امتحان کس بات کا؟ تو ان چار مجاہدوں کے بعد پھر وعدہ ہے ہدایت کے راستے کھلنے کا۔ یاد رکھیے !اللہ کا راستہ ان چار شرطوں کے بعد ہی کھلے گا، پھر اللہ کی رحمت اور دستگیری اور اللہ کا فضل وکرم شاملِ حال ہوگا، اس لیے اس بات کا خوب جائزہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter