Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

12 - 50
اپنی بیویوں کی قیمت اور اپنے ٹیلی فون اور قالینوں کی قیمت اس وقت معلوم ہوگی جب لباس اُتار دیا جائے گااور خالی کفن میں لپیٹ کر قبروں میں ڈال دیا جائے گا۔ دیکھیے! جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ننگا آتا ہے اور جب جاتا ہے تو کفن لے کر جاتا ہے، کیوں کہ جب اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا تھا تو وہ چھوٹا تھا، غیرمُکلَّف تھا، اس لیے ننگا پیدا کیا، اس وقت لباس کی ضرورت نہیں تھی لیکن اب جبکہ وہ بڑا ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اکرام فرمایا کہ چوں کہ میرے پاس بڑے ہو کر آرہے ہو، اس لیے کفن میں لپٹ کر آؤ۔ آئے ننگے، گئے کفن میں لپٹ کر۔ پوچھو اُن سے کہ آج اس کفن کے علاوہ اور کیا لے گئے؟ کاش کہ یہ باتیں اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں اپنی رحمت سے اتار دیں۔
 جن لوگوں نے اپنی آنکھوں سے زندگی میں بدنظری کی تو مرنے کے بعد قبروں میں آنکھوں کو ہزاروں کیڑے کھاجائیں گے، اور جن کانوں سے آج گانے سنے جارہے ہیں اُن کانوں کو بھی ہزار ہا کیڑے کھا کر ختم کردیں گے۔ مظاہر حق میں لکھا ہے کہ گرمیوں میں چوبیس (۲۴) گھنٹے کے بعد اور سردیوں میں بہتّر (۷۲) گھنٹے کے بعد لاش پھٹ جاتی ہے۔ کیا ہر وقت کی تیل کنگھی میں پڑے ہوئے ہو! سنت سمجھ کر تو تیل کنگھی کیجیے، لیکن دل کو ہر وقت اسی ہی میں نہ اٹکائے رکھیے۔ تو میں کہہ رہا تھا کہ اہل اللہ کی صحبتوں سے ہی اللہ تعالیٰ پر مرنا اور دین پر چلنا آتا ہے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎
 تنہا  نہ  چل  سکیں  گے محبت  کی  راہ  میں
 میں چل رہا ہوں آپ  مرے  ساتھ آئیے
 شیخ سے تعلق کی مثال
 ایک مرتبہ ٹنڈو جام کی زرعی یونیورسٹی میں مجھ کو دیسی آم کو لنگڑا آم بنا نا دکھایا گیا۔ سائنس دانوں نے لنگڑے آم کی قلم دیسی آم میں لگائی اور کَس کے پٹی باندھ دی اور مجھے بتایا کہ ہم سائنسی طریقے سے دیسی آم کو لنگڑا آم بنارہے ہیں۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ پٹی اتنی کس کے کیوں باندھی ہے؟ کہا کہ اگر تعلق میں ذرا سا بھی ڈھیلا پن ہوگا تو لنگڑے آم کی صحبت دیسی آم میں نہیں ہوگی، یعنی لنگڑے آم کا دیسی آم میں انتقالِ نسبت نہیں ہوگا۔ اسی طرح شیخ اور مربی سے تعلق جتنا زیادہ قوی ہوتا ہے شیخ کی نسبت اتنی ہی زیادہ منتقل ہوتی ہے، یہاں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter