Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

11 - 50
میں رہنایہ مرادِ نبوت ہے، اور جس کو یہ ذوق وشوق نہ ہو وہ مراد ِنبوت سے محروم ہے۔ جس کو اہل اللہ سے بغض اور نفرت ہویا اُن کے پاس بیٹھنے کو اس کا دل نہ چاہے تو وہ نبی کی اس مراد اور مقصد سے دور ہے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذوقِ نبوت یہ اعلان کررہا ہے کہ اے خدا کے عاشقو! میرا جینا مرنا تمہارے ساتھ ہی ہوگا، چناں چہ جوملّا اپنے علم پر ناز کرے اور کہے کہ مجھے اللہ والوں کی کوئی ضرورت نہیں تو ایسا شخص مرادِ نبوت سے محروم ہے، کیوں کہ نبی خدا کے عاشقوں کے لیے فرمارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تمہارے پاس بیٹھنے کا حکم دیا ہے اور اب میرا جینا مرنا بھی تمہارے ساتھ ہی ہوگا۔ لہٰذا اہل اللہ کے پاس رہنے اور صالحین کی صحبت اختیار کرنے کو اتنی بڑی نعمت سمجھنا چاہیے کہ گویا جنت آسمان سے زمین پر آگئی ۔ اس پر میرا ایک شعر ہے؎
میسر چوں مرا  صحبت  بجانِ  عاشقاں آید
 ہمیں بینم کہ  جنت بر زمیں از آسماں آید
 اللہ والوں کی محبت اس حدیث کی رو سے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادِ نبوت کی رو سے نعمتِ عظمیٰ ثابت ہوتی ہے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی ہو کر خدا کے عاشقوں کے لیے فرمارہے ہیں کہ میرا مرنا جینا ان کے ساتھ ہوگا۔ اس کو غور سے سمجھیے کہ اہل اللہ کی صحبت کتنی قیمتی چیز ہے۔ حدیث کے اس مضمون کو میں نے اپنے شعر میں پیش کیا ہے؎
 مری  زندگی  کا  حاصل  مری  زیست  کا   سہارا
 ترے  عاشقوں میں جینا ترے  عاشقوں  میں  مرنا
مجھے  کچھ  خبر نہیں تھی  ترا  درد کیا  ہے    یا رب
 ترے  عاشقوں سے سیکھا ترے  سنگِ  در  پہ مرنا
یعنی ہم نے اللہ تعالیٰ پر مرنا کہاں سے سیکھا ہے؟ جو اللہ پر فداتھے ان کی صحبتوں سے ہمیں اللہ پر مرنا آیا۔
دُنیا کی حقیقت
 جو دنیا پر مررہے ہیں تو انہیں اپنی قیمت ، اپنی سلطنت کی قیمت، تخت وتاج کی قیمت،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter