Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

8 - 66
 کرنے کے بعد پشیمان اور نادم ہوکر توبہ واِستغفار کرے پھر عادت پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا۔ 
دُوسری وجہ (گناہوں کے عادی ہوجانے کی) یہ ہے کہ آدمی سرے سے گناہ کوگناہ ہی نہ سمجھے اور یہ بہت ہی خطرناک صورت ہے۔ ظاہر ہے کہ جب وہ گناہ کوگناہ ہی نہیں سمجھے گاتو کبھی بھی اُس پر پشیمان نہیں ہوگا اور توبہ واِستغفار بھی نہیں کرے گا۔ آج کل یہ مرض عام ہے کوشش کی جاتی ہے کہ گناہ کے کام کوکسی طرح جائز بنایاجائے ،کہا جاتا ہے کہ'' سود'' اِتنا حرام ہے اور اِتناحلال ہے ،''شراب'' فلاں حد تک حلال اور فلاں حد تک حرام ہے، گویا حرام کو کسی نہ کسی طرح حلال قرار دینے کی ناروا کوششیں کی جاتی ہیں (العیاذ باللہ) حالانکہ دین مکمل ہوچکا ہے جو چیز جائز ہے وہ ناجائز نہیں بن سکتی  اور جو کام ناجائز ہے وہ جائز نہیں ہوسکتا، جو کام حضور  ۖ کے زمانہ میں جائز تھے وہ قیامت تک جائز رہیں گے اور جن کاموں کوحضور  ۖ  نے ممنوع قرار دیا وہ قیامت تک ناجائز اور ممنوع رہیں گے۔ اِرشادہے( اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا)  ١  ''آج کے روز میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور میں نے تمہارے لیے اِسلام کو بطورِ دین کے پسند کیا۔ ''
آج بہت سی چیزیں جن کوشریعت نے حرام قرار دیاہے جائز بتایا جاتا ہے ،زمانہ و حالات کے تقاضے کی آڑ لے کر ناجائز کوجائز بتایا جا رہاہے، اِس کا مطلب تویہ ہوا کہ دین مکمل نہیں اِس میں ہر زمانہ میں تغیر و تبدل اور کمی بیشی ہوتی رہے گی (العیاذ باللہ) حالانکہ دین ِ اسلام کی تکمیل ہو چکی ہے اِکمالِ دین و اِتمامِ نعمت کے بعد نہ نئی شریعت کی ضرورت ہے اور نہ ہی نئے نبی کی حاجت، اب کسی کویہ حق حاصل نہیں کہ خدا کے آخری نبی کی حرام کردہ چیزوں کوحلال اور حرام کردہ چیزوں کو حلال قرار دے۔ 
 اللہ تعالیٰ ہمیں اِسی دین ِکامل پر زندگی اور موت نصیب فرمائے، گناہوں پر جمے رہنے کی بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ پناہ میں رکھے، توبہ واِستغفار کی توفیق اَرزانی فرمائے اور آخرت میں آقائے نامدار  ۖ  کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ ضضض  (بحوالہ ہفت روزہ خدام الدین لاہور ٢٨ جون ١٩٦٨ئ)
  ١   سُورة المائدة :  ٣ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter