Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

37 - 66
نے اور مسلمانوں نے قادر ہونے پر ہم سے کوئی انتقامی کار روائی نہیں کی بلکہ سب کے جرائم کو عفو کر دیا اس لیے عام لوگوں کو دین ِاسلام کی حقانیت اور رسول اللہ  ۖ کے سچے پیغمبر اور مقرب ِ خدا وندی ہونے کایقین ہو گیا اور بااِستثنائے چند اشخاص سب کے سب سچے دل سے مسلمان ہوگئے (وہ مستثنیٰ اشخاص بھی چند دنوں کے بعد) اسلام کی حقانیت کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہوگئے۔ 
عرب کے اطراف و جوانب کے جملہ قبائل نے جب جنابِ رسول اللہ  ۖ  کی اس قسم کی کریمانہ و مشفقانہ کار روائی کو مجرموں کے ساتھ دیکھا وہ بھی سب کے سب فوجاً فوجاً دین ِ اسلام کے گرویدہ اور حلقہ بگوش ہو گئے اسی لیے نواں سال ہجرت کا'' سالِ وفود'' کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے کہ اِس میں قبائلِ عرب نے وفود (ڈیپوٹیشن) بھیج کر اسلام کی تعلیم حاصل کی اور اُس کی حلقہ بگوشی کا اعلان کیا، غرضیکہ اس عالی ظرفی اور عالی ہمتی کی کا ر روائی اور بہادرانہ اخلاق نے اس طرح قلوب ِ انسانی کو مسخر کرلیا کہ تمام قلمرو عرب میں بجز چند قبائل ضدی یہود کے (جو کہ خیبر، تیمائ، صنعاء وغیرہ میں آباد تھے) تمام عرب مسلمان ہوگئے اور تمام سر زمینِ عرب سے تو حید کے نعرے بلند ہونے لگے۔ 
مدینہ منورہ میں رئیس المنافقین عبداللہ بن اُبی ٔ جس کا نفاق اظہر من الشمس ہو چکا تھا اوربہت سی آیتیں اُس کے منافق اور دشمن ہونے کے ثبوت میںنازل ہوچکی تھیں اُس کے سیاہ کار ناموں سے خود جنابِ رسول اللہ  ۖ  اورآپ کے اہل و عیال اور رُفقاء کو بہت زیادہ تکلیفیں اور صدمات اُٹھانے کی نوبت آچکی تھی ،جب ٨ یا ٩ ھ میں مرتا ہے تو جنابِ رسول اللہ  ۖ  اُس کے لڑکے کو اپنا کرتہ   اُس کاکفن بنانے کے لیے دیتے ہیں اُس کے جنازہ کی نماز پڑھاتے ہیں آپ کی بغیر خبر کے جب اُس  کو لحد میں رکھ دیا جاتا ہے تو لحد میں سے نکال کر اُس کا سر اپنے گھٹنے پر رکھتے ہیں اور اُس کے منہ میں  لعاب ِ دہن مبارک ڈالتے ہیں اور جب آپ کے معزز رفیق حضرت عمر رضی اللہ عنہ اِس اَمر میں جھگڑا کرتے ہوئے مانع ہوتے ہیں اور اُس کی دشمنی کے کارناموں کی داستان پیش کرتے ہیں تو آپ اُن کو جھڑک دیتے ہیں۔ اس عالی حوصلگی اور بے نظیر عالی ظرفی اور بہادری کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُسی دن تقریبًا ایک ہزار آدمی قبیلہ خزرج کے حلقہ بگوشِ اسلام سچے دل سے ہوجاتے ہیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter