Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

27 - 65
قرآن کے غور و فکر میں ایسا منہمک ہوا کہ رکوع کا خیال ہی نہ رہا سجدہ میں چلا گیا ایسی صورت میں اُس کی نماز نہ ہوگی یاسجدہ لازم آئے گا بلکہ حضرت اِمام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا قول تویہی ہے کہ نماز کی حالت میں قرآنِ پاک کی فصاحت وبلاغت میں محویت اُس اُونچے درجہ کے لیے حجاب بن جاتی ہے جو نماز سے مقصود ہے، بہرحال چونکہ یہ محویت اُس اُونچے مرتبے کے مخالف تھی جو حضرت آدم علیہ السلام جیسے مقربِ بارگاہِ ربِ صمد کے لیے شایاں ہے تواِس پر تنبیہ وارد ہوئی اور جس طرح حضرت آدم علیہ السلام کی طرف سے خود حضرت ِحق نے معذرت فرمادی کہ ''بھول گئے تھے، نافرمانی کا عزم نہ تھا۔ '' اِسی طرح اس اُونچے مرتبے کا لحاظ فرماتے ہوئے یہ سخت الفاظ بھی فرمائے گئے ( وَعَصٰی اٰدَمُ رَبَّہ فَغَوٰی)  ١   ''آدم (علیہ السلام) نے نا فرمانی کی پس راہ سے بہکا۔ ''حضرت علامہ اُستاذ مولانا انور شاہ صاحب کشمیری رحمة اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ الفاظ اِسی دستور کے بموجب ہیں۔ 
جن کے رُتبے ہیں سِوا اُن کی سِوا مشکل ہے 
 مشہور ہے کہ حضرت شاہ عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سرہ العزیز سے ایک مرتبہ پیروں کی اُنگلیوں کاخلال (جو مستحب ہے اورجس سے عام لوگ واقف بھی نہیں ہوتے) رہ گیاتوآپ اِس مستحب کے ترک پر چھ ماہ تک روئے ۔ایک بزرگ نے مسجد میں داخل ہوتے وقت داہنے پیر کے بجائے بایاں پیر رکھ دیا تومعتوب ہوئے۔        نزدیکاں را بیش بود حیرانی  ٢
بہرحال اِس نسیان پر فورًا تنبیہ ہوئی  :
( فَنَادٰ ھُمَا رَبُّھُمَا اَلَمْ اَنْھَکُمَاعَنْ تِلْکُمَا الشَّجَرَةِ وَاَقُلْ لَّکُمَآ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَکُمَا عَدُوّ مُّبِیْن )   ( سُورة الاعراف  :  ٢٢ )
''اُن کو پرور دگارنے ندا دی، کیامیں نے تم کو اِس درخت سے منع نہ کر دیاتھا     اور کیایہ نہ کہہ دیاتھاکہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے۔ ''
 ١    سُورہ طٰہٰ :   ١٢١     ٢   ترجمہ  :  مقربین کو حیرانی زیادہ ہوتی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter