Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

45 - 66
 حضور  ۖ  سے بڑھ کر متقی پر ہیز گار کوئی اور نہیں ہو سکتا ہے لیکن حضور  ۖ  توکسی اجنبی عورت کو سامنے نہ کرتے تھے اور نہ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر بیعت کرتے تھے مگر آج یہ گمراہ اور شیطان کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے آؤ تم پردہ اُٹھاؤ ہم تم کو محشر میں کیسے پہچانیں گے جب تک تمہارا چہرہ نہ دیکھیں گے تم تو ہماری بیٹیاں ہو تم تو پوتیاں نواسیاں ہو، یہ تمام شیطانی کار روائیاں ہیں، جناب حضور  ۖ  سب کے آقا تھے سب عورتیں آپ کی بیٹیاں تھیں اور آپ کی اَزواجِ مطہرات کے بارے میں فرمایا گیا ہے  (اَزْوَاجُہ اُمَّھَاتُھُمْ ) جس کا مطلب یہ ہے کہ حضور  ۖ کی تمام بیویاں کل مومنین کی مائیں تھیں تو  ہم آپ کی اولاد کے درجے میں ہوئے مگر اِس کے باوجود حضور  ۖ  توبے پردہ سامنے نہیں آتے ہاتھ سے ہاتھ نہیں ملاتے لیکن آج ایسے غلط کار لوگ (پیدا ہوگئے) ہیں جو پردہ مٹواتے ہیں بدن دبواتے ہیں اور تنہائی میں جمع ہوتے ہیں یہ سب غلط ناجائز اور حرام ہے جو یہ کرتا ہے وہ بزرگ نہیں ہے پیر نہیں ہے بلکہ گمراہ شیطان ہے اِس سے بچنا چاہیے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہیے آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا  لَاطَاعَةَ لِمَخْلُوْقٍ فِیْ مَعْصِیَةِ الْخَالِقِ  اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی کسی مخلوق کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔ 
ایک دفعہ حضور  ۖ نے ایک شخص کو ایک  سَرِیَّة  ١  کا سر دار بنایا اور حکم دیا کہ اِس کی تابعداری کرو سب راستے میں جارہے تھے کہ ایک جگہ پہنچ کر ایک شخص نے سر دار سے کچھ مذاق کیا اُس پر اِن کو غصہ آگیا، اُنہوں نے حکم دیا کہ لکڑیاں جمع کرو پھر حکم دیا کہ اِن میںآگ لگاؤ، پھر کہا اِس میں کودو کیونکہ حضور  ۖ  نے حکم دیا تھاکہ تم میری تابعداری کرنا، بعض لوگوں نے کہا ہاں حضور  ۖ  نے حکم دیا ہے اور اُنہوں نے کودنے کا اِرادہ کیا اور بعض لوگوں نے کہا ہم نے آگ ہی سے بچنے کے لیے حضور  ۖ  کی تابعداری کی ہے ہم اپنے آپ کو آگ کے حوالے کیسے کر سکتے ہیں چنانچہ یہ لوگ کودنے سے جھجکے اور دُوسروں کوبھی منع کیا اِس سلسلہ میں اِختلاف ہوتا رہا تاآنکہ آگ بجھ گئی اور  معاملہ رفع دفع ہوگیا اور سر دار کا غصہ بھی ٹھنڈا ہو گیا، جب واپس ہوئے اور حضور  ۖ  کی خدمت میں اِس معاملہ کا ذکر کیا تو آپ بہت خفا ہوئے آپ نے دونوں کو ڈانٹا سر دار کو بھی اور اُن لوگوں کو بھی 
  ١   فوجی دستہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter