Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

30 - 66
دُنیا کے سب سے زیادہ دولت مند اور طاقتور ملک ''امریکہ'' کے سابق صدر ''روز ویلٹ'' کی پریشانی یہاں تک بڑھی کہ اُن کے دماغ کی رگ پھٹ گئی اور وہ بیٹھے بیٹھے رُخصت ہوگئے اور بر طانیہ عظمیٰ کے وزیر اعظم ''ایڈن'' کو کس قدر پشیمانی ہوئی ہوگی جب اُن کو اِس وزارتِ عظمیٰ سے اِستعفاء دینا پڑا جو سالہا سال کی محنت کے بعد ترقی کرتے کرتے حاصل ہوئی تھی۔ 
آج جبکہ اطمینان اور سکونِ قلب کی یہ جنس ِگرانمایہ نہ کسی سر مایہ دار کی تجوری میں ہے نہ کسی صاحب ِ اِقتدار کے ایوانِ حکومت میں تو کیا یہ'' عنقا'' کی طرح ایک طائر موہوم   ١  ہے جس کا نام بہت مشہور ہے مگر حقیقت یکسر مفقود  ؟  بیشک  !  مادّہ پرست دُنیا کا جواب یہی ہوگا۔
 لیکن قرآنِ حکیم اپنے ماننے والوں کو بشارت دیتا ہے کہ اطمینان و سکونِ قلب کا وہ ''کوہِ نور '' جس کے حاصل کرنے سے پوری دُنیا اور اُس کے تمام جدید وقدیم ذرائع آج تک عاجز ودر ماندہ ہیں اُس کے خزانے اُس کے دامن میں موجود ہیں تم بھی اُن خزانوں سے اپنے دل و دماغ کی جیبیں بھر سکتے ہو، شرط صرف یہ ہے کہ اِیمانِ صحیح کے ساتھ عملِ صالح ہو اور عملِ صالح کی رگوں میں ''ذکر اللہ '' کی رُوح کار فرما ہو 
( اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ اَلاَ بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ o اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰی لَھُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ) ( الرعد :  ٢٨،٢٩) 
''جو لوگ اِیمان لائے اور اللہ کے ذکر سے اُن کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے ،خوب سمجھ لو کہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہو جاتا ہے،جو لوگ اِیمان لائے اور نیک کام کیے اُن کے لیے خوشگواری ہے اور نیک انجام۔''
کس قدر آسان نسخہ ہے مگر افسوس اور حیرت و تعجب ہے کہ خود قرآنِ پاک کے ماننے والے اِس نسخہ سے بے خبر ہیں، وہ دُنیا کے ہر بازار میں بھٹکتے پھر رہے ہیں مگر اُن دُکانوں کا رُخ نہیں کرتے جن کا بازار اللہ عز وجل نے سجایا ہے۔ 
  ١   فرضی افسانوی پرندہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter