Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

14 - 66
بنائی ہوئی نہیں ہے بلکہ وہ خود آسمان اور زمین کی بنانے والی ہے اور میں اُن میں سے نہیں ہوں جو اُس کے ساتھ شریک ٹھہرانے والے ہیں۔ ''
یہ اِبتدائی مشاہدات حضرت اِبراہیم علیہ السلام کے تھے جن سے وہ اِس نتیجہ پر پہنچے کہ قابلِ پرستش صرف ایک وہ ہے جو اِن سب پابند و قابلِ تغیر چیزوں سے بالا ہے، جو اِن سب کا خالق و مالک ہے لیکن حضرت اِبراہیم علیہ السلام کو رُشدو و ہدایت اور دعوت اِلی اللہ کے مقامِ اعلیٰ پر پہنچانا تھا اُس مقامِ اعلیٰ کے بموجب یقین ِکامل، شرحِ صدر اور اطمینانِ قلب پیدا کرنا تھا تو اگرچہ تفصیل نہیں بتائی گئی مگر یہ بتادیا گیا کہ  : 
(وَکَذٰلِکَ نُرِیْ اِبْرَاھِیْمَ مَلَکُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَ لِیَکُوْنَ مِنَ الْمُؤْقِنِیْنَ)  ١
''بادشاہت کے جلوے دکھادیے تاکہ (وہ اِستد لال کر سکیں) اور یقین رکھنے والوں میں سے ہوجائیں۔ ''
حضراتِ مفسرین نے فرمایا ہے کہ حضرت اِبراہیم علیہ السلام کو اِسی دُنیا میں جبکہ وہ ایک چٹان پر رونق اَفروز تھے تمام آسمانوں کا عرشِ معلی تک اور تمام زمینوں کا تحت الثریٰ تک نیز جنت کا اور جنت میں اُن کے مقام و موقف کا مشاہدہ کرا دیا گیا تھا۔ (اِمام التفسیر حضرت مجاہد و سعید بن جبیر رضی اللہ عنہما) 
(٣) 
نوعِ انسان کا قافلہ آگے بڑھا ،اِنفرادیت کے بجائے اِجتماعیت پیدا ہوئی، سماجی نظام بنے بادشاہتیں قائم ہوئیں، اُمراء ووزراء رُونما ہوئے، فوجیں منظم ہوئیں تو حضرت موسٰی علیہ السلام کو  ضابطہ ٔ حیات اور ایک دستور دیا گیا جس کا نام ''تورات'' ہے جس کو بائبل کا عہد ِ قدیم کہا جاتا ہے حضرت موسٰی علیہ السلام کو ترقی پذیر اِجتماعی زندگی کے لیے دستور العمل عطاء فرمانا مقصود تھا تو اُن کی نبوت ورسالت کا آغاز اُس تجلی سے ہوا جو طور کی جانب وادی کے داہنے کنارے پر ہوئی تھی کہ ہرے بھرے درخت پر شعلہ بھڑک رہا تھا۔ 
  ١    سُورة الانعام  :  ٧٥

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter