Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

41 - 65
یہاں اُن کی چند ذیلی شاخوں یعنی کارٹون اور ویڈیوگیم کے نقصانات کا تذکرہ مقصود ہے کہ جس سے ہمارے بچے بے حد متاثر ہو رہے ہیں۔ آج کل کار ٹون اور ویڈیو گیم کواَولادکے لیے اُن کے بچپن کی ضرورت اوربے ضرر سمجھ لیاگیاہے، والدین یہ سوچ کر کہ بچے کے گلی محلے میں جانے سے بہتر یہ ہے کہ ہمارے سامنے رہ کرگھر میں ہی کار ٹون یا ویڈیو گیم سے لطف اَندوز ہولیں لیکن یہ عمل کتنا خطرناک ہوسکتا ہے اِس کااَندازہ تویہ تحریر پڑھ کر ہی ہوگا۔ 
''اَو لاد'' اللہ جل جلا لہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اُو لو العزم اَبنیاء نے بھی اپنے لیے نیک اور  متقی اَولاد کی تمنا کی ہے، نعمت کا شکر اَداکرنا ہر اِنسان پر ضروری ہے، اَولاد کی نعمت پر اَدائی شکر کا ایک طریقہ اُس کی اچھی تر بیت ہے جس کی سب سے پہلی ذمہ داری والدین پر عائد ہو تی ہے کیونکہ والدین کی آغوش ہی اَولاد کے لیے سب سے پہلی درسگاہ اور تر بیت گاہ ہوتی ہے۔ 
قرآنِ کریم میں اللہ جل جلا لہ نے اِیمان والوں کو اپنے اہلِ خانہ کی دینی تعلیم و تربیت اور اَعمال واَخلاق کی نگرانی کاسختی سے حکم دیاہے چنانچہ اِشادِ باری تعالیٰ ہے  : 
( یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَیْھَا مَلٰئِکَة غِلَاظ شِدَاد لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَآ اَمَرَھُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ)   ١
''اے ایمان والو  !  اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کواُس آگ سے بچاؤ جس کا اِیندھن اِنسان اور پتھر ہوں گے، اُس پر سخت کڑے مزاج کے فر شتے مقرر ہیں جواللہ کے کسی حکم میں اُس کی نا فرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جو حکم اُنہیں ملتا ہے۔ ''
حضرت علی رضی اللہ عنہ اِس آیت ِ مبارکہ(قُوْآ اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا)  کی تشریح علم واَدب سکھانے سے کرتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ جل جلا لہ کی اِطاعت میں لگو، گناہوں سے بچو اور اپنے اہلِ خانہ کو ذکر کا حکم دو، اللہ جل جلا لہ تمہیں جہنم سے نجات دیں گے۔ ( تفسیر اِبن کثیر  ج ٨  ص ١٦٧ )
  ١    سُورة التحریم :  ٦

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter