ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
لے آؤ ! اِن میں سے جوبھی اِیمان پرثابت قدم رہے اُسے آگ میں جھونک دو۔ آفرین ہے اہلِ اِیمان پرکہ اُن میں سے کوئی شخص بھی اپنے دین سے نہ ہٹا، وہ بڑی خوشی سے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراُس کا اِستقبال کر رہے تھے، اُنہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر پختہ یقین تھا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرتے ہی اُنہیں اِنعامات سے نوازے گا اوراُنہیں ایسے باغات عطا کرے گا جن کی چو ڑائی زمین و آسمان کے برابرہوگی اور اُنہیں ایسی نعمتیں میسر آئیں گی جو کبھی ختم نہ ہوں گی۔ قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اور دیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(اِدارہ)