Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

14 - 65
کرنے والوں کی آنکھ میں دھول جھونک دیں، مو قع ملتا ہے تو نو جوانوں کوکسی طرح مشتعل کر کے اُن سے تخریبی کا ر وائیاں کرالیتے ہیں جن سے ملک تباہ ہوتا ہے رات دن کے ہنگامے فاقہ مست قوم کو اِطمینان اور اَمن سے بھی محروم کر دیتے ہیں فائدہ صرف یہ ہوتا ہے کہ ٹیکس اَدا کرنے والے دولتمند طبقہ کے جذبہ ٔ اِنتقام کو کچھ سکون مل جاتا ہے ۔
ٹیکس وصول کرنے کے لیے حکومت کوعملہ رکھنا پڑتا ہے ایمر جنسی قانون بنانا پڑتا ہے اُس کو  نافذ کرنے لیے پو لیس، زائد پو لیس اور کبھی فوج کی ضرورت ہو تی ہے بعض اَوقات فو جی اور دیوانی مقدمات کے بے پناہ مصارف بھی بر داشت کرنے پڑتے ہیں یعنی وصول کردہ ٹیکس کا بڑاحصہ وصول کرنے میں خرچ ہو جاتا ہے، اگرغذائی بحران یا کسی دُشمن کا خطرہ نہ ہو اور پُرسکون حالات میں حکومت کوئی قانون اِس لیے منظور کرے کہ عوام کی غربت دُور ہو اور اُس کی پست سطح بلند ہواور اِس مقصد کے لیے وہ کوئی ٹیکس لگائے یا ٹیکسوں میں اِضافہ کرے تو ٹیکس اَدا کرنے والے اِس کو ظلمِ عظیم سمجھیں گے اور ممکن ہو گا تو بغاوت کر بیٹھیںگے اور اِتنی بغاوت تووہ اپنا قا نونی حق سمجھیں گے کہ اِنتخاب کے موقع پر اِس جماعت کو ووٹ نہ دیں جو اِقتصادی مسا وات ( اور موجودہ اِصطلاحات کی زبان میں سو شلزم) کی بنیاد ڈال رہی ہے۔ 
ایک سمجھدار تعلیم یافتہ اِنسانی ہمدر دی کا دعوی کرنے والا طبقہ اِن ٹیکسوں کو ظلم اور جبری تا وان کیوں سمجھتا ہے اور ملک کے اَمن کو تباہ کرنے پرکیوں آمادہ ہو جاتا ہے  ؟  اِس کا سبب صرف یہ ہے کہ ہم قانون کے ذریعہ اِنقلاب بر پا کرنا چاہتے ہیں جس اِنقلاب کا مدار صرف قانون پر ہوگا وہ لامحالہ جبروقہر ہوگا وہ حکم اور تعمیل ِحکم کاایک سلسلہ ہوگا جس کے ہر قدم پر اَشک آور گیس، گن، مشین گن اور ہتھکڑیوں اور بیٹریوں کی ضرورت ہو گی، کوئی قوم اِس طرح کے اِنقلاب پر فخر نہیں کرسکتی، قابلِ قدر وہ اِنقلاب ہے جو خود قوم کے اَندر پیدا ہو یعنی جذ بات بد لیں تصورات میں تبدیلی ہو اِنسانی ہمدر دی کانعرہ صرف فیشن نہ رہے بلکہ زندہ اور بیدار دلوں کاجذبہ بن جائے، اِس حقیقی اور اِصلاحی اِنقلاب کے لیے سب سے پہلے تعلیم اور ذہنی تربیت کی ضرورت ہے یعنی پہلے فرائض متعین کیے جائیں پھر اُن فرائض کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter