Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

52 - 65
ایک حدیث میں آتا ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم   ۖ   نے ایک صاحب کے ہاتھ میں سونے کی اَنگوٹھی دیکھی تو اُن کے ہاتھ سے اُتار کر پھینک دی، پھر فرمایا کتنے تعجب کی بات ہے کہ تم میں سے کوئی دوزخ کی آگ کے اَنگارے کو حاصل کرے اور اُس کو اپنے ہاتھ میں لے لے، پھر جب رسولِ اکرم  ۖ (وہاں سے) چلے گئے تو اُن صاحب سے کہا گیا کہ تم اپنی اِس اَنگوٹھی کو اُٹھا لو اور اِس سے فائدہ اُٹھاؤ (یعنی چاہو تو اِس کو فروخت کر ڈالو اور چاہو تو کسی عورت کو دے دو) لیکن اُن صاحب نے کہا کہ نہیں خدا کی قسم میں اِس کو کبھی نہیں اُٹھاؤں گا جبکہ رسول اللہ  ۖ نے اُسے پھینک دیا ہے۔  ١
بعض خواتین بچوں کو سونے کی اَنگوٹھی پہنا دیتی ہیں یا اُن کے گلے میں سونے کا لاکٹ ڈال دیتی ہیں یہ بھی ناجائز و حرام ہے، اِس کا گناہ بچوں کو تو نہیں ہو گا کہ وہ تو معصوم ہیں لیکن جو اُن کے ساتھ ایسا کرے گا اِس کا گناہ اُسے ہو گا۔ 
اِس موقع پر مناسب معلوم ہوتاہے کہ مردوعورت کے لیے سونے چاندی کے استعمال سے متعلق چند ضروری مسائل درج کر دیے جائیں کیونکہ اِس معاملہ میں بہت سے دیندارلوگ بھی لاعلمی کی وجہ سے غلط فہمی کاشکارہیں  :
مسئلہ  : مردوں کے لیے صرف چاندی کی اَنگوٹھی پہننی جائز ہے وہ بھی اُس وقت جبکہ وہ ساڑھے چار ماشہ سے کم وزن کی ہواور اَنگوٹھی مردانہ ڈیزائن کی ہو،اِس کے علاوہ مردوں کے لیے ہر قسم کی دھات سونا،لوہا،تانبا،پیتل ،اسٹیل ، جست وغیرہ کااستعمال منع ہے۔
مسئلہ  : خواتین کے لیے ہرقسم کی دھات کا زیور استعمال کرناجائز ہے سوائے اَنگوٹھی کے، اَنگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے اِس کے علاوہ کسی بھی دھات کی جائز نہیں ،عمومًا خواتین حج وعمرہ سے واپسی پراسٹیل کی اَنگوٹھیاں لا کر استعمال کرتی ہیں اور دُوسروں کو تحفہ میں بھی دیتی ہیں اُنہیں اِس سے گریز کرناچاہیے کیونکہ یہ جائز نہیں ۔
   ١  مسلم ج:٢، ص: ١٩٥، باب تحریم خاتم الذہب علی الرجال، مشکٰوة شریف رقم الحدیث ٤٣٨٥)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter