Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

24 - 65
''میری اُمت میں ایک ایسا گروہ ہمیشہ رہے گاجو خداکے حکم پر قائم (اور ثابت قدم) رہے گا، کوئی اُن کی مدد چھوڑ کر یا اُن کی مخالفت کر کے اُس کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ ''
قَسَّامِ اَزل نے یہ سعادت عظمیٰ فاروقِ اعظم سیّدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے لیے مقسوم فرمائی تھی کہ آپ کا فاتحانہ پرچم جہاں جہاں پہنچتا رہا وہاں قرآنِ حکیم اور فرائض اِسلام کی تعلیم کے اِدارے آپ کے حکم سے قائم ہوتے رہے، یہ اِدارے شجر اِسلام کی پیلیں اور زمین کی رگوں میں گھسی ہوئی جڑ کی شاخیں تھیں جو نہ اُس وقت اُکھڑ سکیں اور چودہ صدیاں گزر چکنے کے بعد آج بھی اُن کو اُکھاڑ پھینکنا کسی اِنسانی طاقت کے اِمکان میں نہیں ہے(  وَاللّٰہُ یُؤَیِّدُ بِنَصْرِہ مَنْ یَّشَآئُ )
 علامہ اِبن حزم   تحریر فرماتے ہیں  : 
وُلِّیَ عُمَرُ فَفُتِحَتْ بِلَادُ الْفُرْسِ طُوْلًا وَعَرْضًا وَفُتِحَتِ الشَّامُ کُلُّھَا وَالْجَزِیْرَةُ وَمِصْرُ وَلَمْ یَبْقَ اِلَّا وَبُنِیَتْ فِیْہِ الْمَسَاجِدُ وَنُسِخَتْ فِیْہِ الْمَصَاحِفُ وَقَرأَ الْاَئِمَّةُ الْقُرْآَن وَعَلَّمَہُ الصِّبْیَانَ فِی الْمَکَاتِبِ شَرْقًا وَغَرْبًا۔
( الفصل فی الملل والاھواء والنحل ج٢ ص ٦٧ )
''زمامِ خلافت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سپرد ہوئی تو فارس کے تمام شہر فتح ہوگئے اِس طرح پورا شام اور جزیرہ (دجلہ اور فرات کا درمیانی علاقہ ) اور مصر فتح ہوگیا، ان علاقوں میں جو بھی شہر تھا اُس میں مسجدیں تعمیر کی گئیں قرآنِ پاک نقل کیے گئے ائمہ قرآن خو پڑھتے تھے اور مکتبوں میں بچوں کو قرآن پڑھاتے تھے شرقًاو غربًا (تمام مملکت میں یہی دستور تھا)۔'' 
 کُلُّھُمْ قَدْ اَسْلَمُوْا وَبَنَوُا الْمَسَاجِدَ لَیْسَ مِنْھَا مَدِیْنَة وَلَا قَرْیَة وَلَا حُلَّة لِاَعْرَابِ اِلَّا وَقَدْ قُرِأَ فِیْہَا الْقُرْآنُ فِی الصَّلٰوَاتِ وَعَلَّمَہُ الصِّبْیَانَ وَالرِّجَالَ وَالنِّسَائَ ۔
( الفصل فی الملل والاھواء والنحل ج٢ ص ٦٦ )
''ممالک ِمفتوحہ کے تمام باشندے مسلمان ہوگئے اُنہوں نے مسجدیں تعمیر کرائیں اُن مفتوحہ علاقوں میں کوئی شہر کوئی گائوں یا بدویوں کی کوئی فرودگاہ ایسی نہیں رہی تھی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter