Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

6 - 65
 بدقسمتی ہے اِس قوم کی جس کے منصوبہ سازوں کی اُنگلیاں قوم کی نبض کے بجائے اپنی ہی ''نبض'' پر ہیں، یہ ''نفس'' کے ''مسیحا'' تو بنے قوم کے نہیں۔ 
دُوسری طرف خود اَمریکی رئیر اَیڈمرل جان کر بی کا بیان ٢٣ دسمبر کے قومی جرائد میں جلی سرخی سے شائع ہوا کہ 
''اَمریکہ کا اَفغانستان میں ملا عمر سمیت ''اچھے'' طالبان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان ۔طالبان کا رُکن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اَمریکہ صرف اِس بنیاد پر اُن کے خلاف آپریشن کر دے، ٢جنوری ٢٠١٥ء کے بعد پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ترجمان پینٹاگون۔ ''
سانحہ پشاور کے رُونما ہوتے ہی اِن اِسلام دُشمن قوتوں نے اپنے منفی رُجحانات کی تسکین کے لیے بے رحمی سے کام لیتے ہوئے ملک و قوم کا عظیم سرمایہ '' دینی مدارس'' کو نشانہ پر لیتے ہوئے تمام واقعات کا اِن کو ذمہ دار ٹھہرا نے کے لیے اَیڑی چوٹی کا زور لگا دیا، یہودی میڈیا نے اپنے وفادار قادیانی و آغاخانی چاکروں کے ذریعہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سر توڑ کوششیں کر ڈالیں اُن کی دِلی تمنا تھی کہ مُلک میں لگی ''آتش ِنمرود '' کو ہوا دے کر رہے سہے پاکستان کو بھسم کردیں وہ چاہتے تھے کہ ملک کو نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی میں ہمیشہ کے لیے دھکیل دیں۔ 
مقامِ شکر ہے کہ علماء ِ کرام کی دُور اَندیشی اور حقیقت پسندی، مذہبی اور سیاسی قائدین کا تحمل کام آگیا اور ملک و قوم ایک بارپھریہودی، قادیانی آغاخانی کے بچھائے جال سے بال بال بچ گئے، شمعیں تو خوشی کے موقع پر روشن کی جاتی ہیں مگر ذمہ داروں نے تو مگر مچھ کے آنسو بہا کر شہیدوں کے پسماندگان کے سوگ کی آڑ میں بھنگیوں و عیسائیوں کے کافرانہ طور طریقوں کو رواج دیتے ہوئے قومی   و صوبائی اسمبلیوں اوردیگر اَیوانوں میں ایک دو منٹ کی خاموشی اور چور اہوں میں شمعیں روشن کر واکر چراغاں کرادیا، سو گواروں نے'' آنسو بہائے ''تو یاروں نے'' دِیے جلائے''۔
 ہوئے تم ''دوست'' جس کے ''دُشمن'' اُس کا آسمان کیوں ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter