ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015 |
اكستان |
|
برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط تاریخی و تحقیقی جائزہ جناب ڈاکٹر محمد شفاعت صاحب ربانی ریسرچ سکالر، قرآنک ریسرچ سینٹر، شاہ فہد قرآن کمپلیکس، مدینہ منورہ ض ض ض بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : مدینہ منورہ کی سرکاری و غیر سرکاری لائبریریوں میں برصغیر کے بہت سے مصاحف موجود ہیں اُن میں ہاتھ سے لکھے ہوئے قلمی نسخے بھی ہیں اور مطبوعہ بھی، سب سے زیادہ قلمی اور مطبوعہ نسخے میں نے مسجد ِ نبوی کی اُس لائبریری میں دیکھے ہیں جو باب ِ عثمان سے داخل ہوتے ہی دائیں طرف واقع ہے جو کہ دو منزلہ ہے اور یہ صرف قلمی نسخوں اور نایاب مصاحف وکتب کے لیے مختص ہے۔ اِسی طرح بہت سے قلمی اور مطبوعہ مصاحف مدینہ منورہ کی سب سے بڑی سرکاری لائبریری مَکْتَبَةُ الْمَلِکْ عَبْدُ الْعَزِیْزِ میں محفوظ ہیں ۔ شاہ فہد قرآن کمپلیکس مدینہ منورہ میں قرآنک ریسرچ سینٹر کی زیر نگرانی عربی میں ایک ضخیم کتاب پر کام ہو رہا ہے جو تقریبًا آخری مراحل میں ہے جس کا عنوان ہے مُعْجَمُ کُتَّابِ الْمُصْحَفِ الشَّرِیْف جس میں عہد ِنبوی ۖ سے لے کر آج تک ہر اُس خطاط اور خوش نویس کا نام اور اُس کی سوانح ِ عمری درج ہے جس کا کسی بھی کتاب میں ذکر یا تذکرہ آیا ہو اور اُسے کامل قرآنِ پاک یا اُس کے کسی بھی حصے کی کتابت کا شرف حاصل ہوا ہو، اُن تمام خوش نویس حضرات کا یہ ایک نادر اِنسائیکلو پیڈیا ہوگا اور اُس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ جو مصاحف اِس وقت تک محفوظ ہیں خصوصًا مدینہ منورہ میں، چاہے وہ قلمی نسخے ہوں یا مطبوعہ اُن میں سے ہر ایک مصحف کے چند صفحات کی رنگین فوٹو کاپی بھی اِس کتاب میں شامل کی گئی ہے، مصاحف کے یہ تمام نمونے بھی میری نظر سے گزرے ہیں اور مسجد ِ نبوی میں محفوظ تمام مصاحف