ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٣دسمبر بروزبدھ بعد نمازِ مغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب لاہور سے دین پور شریف اور لاڑکانہ جانے کے لیے بذریعہ کراچی ایکسپریس روہڑی سکھر کے لیے روانہ ہوئے۔ ٤دسمبربروزجمعرات صبح ٤بجے روہڑی سٹیشن پر پہنچے جہاں جامعہ جدید کے فاضل مولانا شاہد صاحب شکار پورسے اپنی کار پر حضرت کے اِستقبال کے لیے موجود تھے، اُن کے ساتھ سکھر کے مولانا فرحان صاحب بھی موجودتھے۔ مولانا فرحان صاحب کی پرزوردعوت پر اُن کے مدرسہ معاذبن جبل میں کچھ دیر قیام کیا، اَوّل وقت نمازِفجر کی اَدائیگی کے بعد جمعیة علمائِ اِسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر خالد محمود صاحب سومرو شہید کی تعزیت کے لیے لاڑکانہ میںاُن کے مدرسہ تشریف لے گئے جہاں اُن کے صاحبزادگان سے تعزیت فرمائی، وہاں سے مولانا سراج اَحمد شاہ صاحب اَمروٹی مدظلہم کی ہمشیرہ کی تعزیت کے لیے اَمروٹ تشریف لے گئے مزارات پر حاضری اور ناشتہ کے بعد وہاں سے رُخصت چاہی۔ خلیفہ سائیں عبداللہ صاحب مدظلہم حضرت صاحب کو لینے آئے،اُن کے ہاں مختصردُعائے خیر کے بعد مولانا عبد الغفار صاحب معرفانی کی خانقاہ میں تشریف لے گئے، وہاں سے مولانا یوسف صاحب بروہی کے مدرسہ جامعہ حمادیہ میں بھی تشریف لے گئے،بعد اَزاں حضرت نے خانپور کی مرکزی مسجدمیں مختصر بیان فرمایا ۔ بعد اَزظہر حضرت صاحب صادق آباد براستہ کشمور تشریف لے گئے،صادق آباد بائی پاس پر جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا خدا بخش صاحب اپنے بھائی کے ہمراہ حضرت کے اِستقبال کے لیے موجود تھے،مولانا شاہد صاحب کو وہیں سے اِجازت دے کر رُخصت فرمایا۔