ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) خیالات اور وسوسوں پر اِشکال، اِس کا جواب اور علاج اپنی تعریف کرنا اور کروانا گناہ ہے ۔ اَنبیائِ کرام معصوم ہوتے ہیں ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر82 سائیڈB 03 - 01 - 1988 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّا بَعْدُ ! اِنسان کی فطرت میںاللہ تعالیٰ نے جو چیزیں رکھی ہیں اُن میں ایک چیز یہ ہے کہ طرح طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں، اچھے بھی برے بھی، کبھی نیکی کی چیزیں سوچتا ہے کہ یہ کروں گا یہ کروں گا اور کبھی برائی کے خیالات بھی آتے ہیں اور اگر برائی کرنے کے خیال نہ آئیں تو وسوسے بھی آجاتے ہیں تو یہ کیا چیز ہے ،یہ'' فطرت'' ہے، اَب جب فطرت ہوئی تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ نے رکھی ہے اور جب اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے تو پھر اُس پر گرفت ہے یا نہیں ؟ تو آقائے نامدار ۖ نے اِس اِشکال کو دُور فرمایا، اِرشاد ہوا اِنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزَ عَنْ اُمَّتِیْ مَا وَسْوَسَتْ بِہ صُدُوْرُھَا مَا لَمْ تَعْمَلْ بِہ اَوْ تَتَکَلَمْ ١ ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٦٣