Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

53 - 65
نبی کریم  ۖ  نے اِرشاد فرمایا کیا تیرے پاس دُودھ ہے  ؟  آپ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے لیکن میں تو اَمین ہوں ،آپ  ۖ نے فرمایا کیا تیرے پاس کوئی ایسی بکری ہے جس کا   ابھی تک نر سے میل نہ ہوا ہو  ؟  میں نے کہا ہاں ۔میں ایسی بکری کو لے کر آپ کے پاس آیا ،آپ  ۖ  نے اُس بکری کے تھن پر ہاتھ پھیرا تواُس کے تھنوں میں دُودھ اُتر آیا ،آپ  ۖ نے ایک برتن میں دُودھ  دوہا پھر آپ  ۖ نے خودپیا اور اَبوبکر رضی اللہ عنہ کو پلایا پھر آپ نے تھن کو حکم دیا کہ سکڑ جاوہ سکڑ گیا، اِس کے بعد میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور درخواست کی کہ مجھ کو بھی اِس کی تعلیم دیجیے، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ آپ  ۖ نے میرے سر پر اپنا دست ِ اَقدس پھیرا اور فرمایا  یَرْحَمُکَ اللّٰہُ فَاِنَّکَ غُلَیِّم مُعَلَّم    ١   اِس وقت تو تُونوعمرہے لیکن قدرت کی طرف سے تجھے بہت علم دیا جائے گا پھر عبداللہ بن مسعود اُسی وقت مسلمان ہوگئے، آپ  ۖ  نے اِن کو اپنے پاس رکھ لیا۔ اِنہوں نے بھی ہادی عالم  ۖ  کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا، سفرو حضر میں ہمیشہ ساتھ رہتے، طہارت کے لیے پانی اور مسواک وغیرہ کی خدمت آپ ہی کے ذمہ تھی، نعلین مبارک اُتارنے اور پہنانے کا شرف آپ ہی کو حاصل تھا، جب حضور  ۖ  جوتے اُتارتے تو آپ اِنہیں اپنی کلائیوں یعنی آستین کی جیبوں میں ڈال لیتے تھے۔
دولت کدہ میں بکثرت حاضری  :  
حضرت اَبو موسٰی اَشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے، ایک مدت تک ہم یہی خیال کرتے رہے کہ عبداللہ بن مسعود خاندانِ نبوت کے ایک فرد ہیں، اِس وجہ سے کہ یہ اور اِن کی والدہ بکثرت حضور  ۖ  کی خدمت میں آتے جاتے رہتے تھے (چونکہ اِس قسم کی حاضری عمومًا خاندان والوں ہی کی ہوتی ہے)۔(بخاری ومسلم)  
غزوہ ٔ بدر کے موقع پر جب اللہ کے دُشمن اَبو جہل کو دو نوعمر صحابیوں نے زخمی کردیا تو حضور  ۖ  نے آپ ہی کو اُس کے قتل کے لیے بھیجا، آپ نے اِس اُمت کے فرعون کو قتل کرنے کا اِعزاز حاصل کیا،
  ١   مُسند احمد رقم الحدیث  ٣٥٩٨

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter