Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

50 - 65
اِسی طرح جمع مذکر سالِم کے وہ الفاظ جن میں اِمام دانی   قلیل الدور ہونے کی وجہ سے اِثباتِ الف کے قائل ہیں ،مفتی صاحب والے مصحف میں اِن میں سے بیشتر اِثباتِ الف ہی کے ساتھ ہیں مگر مصحف اَنجمن حمایت اِسلام اور اِس کے مطابق چھپنے والے پاکستانی مصاحف میں اِمام دانی  کے مذکورہ مذہب کی پابندی نہیںکی گئی بلکہ کہیں اِمام دانی  کے مذہب کے مطابق ثابت ہیں تو کہیں مصحف ِمصری کے مطابق محذوف ہیں۔ 
کچھ ایسالگتا ہے کہ اُستاذ ظفر اِقبال صاحب سیالکوٹی کو مصحف ِمصری پراِعتبار کسی حد تک زیادہ تھا بہ نسبت برصغیر کے مصاحف کے، یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ گزرجانے کے بعداُنہوں نے ایک نیا مصحف تیار کیا جس میں برصغیر کے مصاحف کے برعکس مکمل رسم الخط مصحف ِمصری کے مطابق اِختیار کیا گیا اور اُس کے ضبط میں بھی کچھ ایسی اِصطلاحات کااِضافہ کیاگیا جوکہ قاری قرآن کوتجویدی مسائل  تفخیم و ترقیق کی طرف متنبہ کرتی ہیں، اِس مصحف کوپاکستان کی بعض مشہور کمپنیوں نے نئی چیز سمجھ کر چھاپ تودیا مگر اُن کے چھاپے ہوئے اِس مصحف کوبرصغیر کے مشہور اور اِمام دانی کے اِختیار کردہ رسم الخط کی مخالفت کی وجہ سے عوام و خواص میںوہ پذیرائی نہ مِل سکی جس کی چھاپنے والوں کواُمید یاتوقع تھی اور ایسی ہی کوشش حال ہی میں کچھ دیگر کمپنیوںکی طرف سے چھپنے والے مصاحف میں کی گئی ہے۔ 
حالانکہ اُس متعارف اورمروجہ رسم الخط کالحاظ اِنتہائی ضروری ہے جو کہ صدیوں سے برصغیر میں چلا آرہا ہے اوراُس پرعلمائِ برصغیر کااِتفاق ہے جیسا کہ میں پہلے ذکرکرچکا ہوں جن میں حضرت مفتی محمد کفایت اللہ ، مولانا اَبو الحسن علی ندوی، مولانا محمد منظور نعمانی، مفتی عبدالرحمن، ڈاکٹر اِسرار اوردیگر علماء ِ کرام ہیں جن کے نام پہلے گزر چکے ہیں۔ 
جاری وساری اورمعمول بہ عرف کا شریعت میں اِس قدر اِعتبار ہے کہ حضور اَکرم  ۖ نے اِسی عرفی مصلحت کی خاطر خانہ کعبہ کوشہید کرکے اَز سرِ نو قواعد ِ اِبراہیمی پر اُستوار کرنے کا اِرادہ ترک فرما دیا تھا، آپ  ۖنے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایاتھا  : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter