Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

47 - 65
آرہا ہے، صرف اِن ہی کلمات میں اِمام دانی  کی روایت کونظر اَنداز کیا گیا ہے ۔
مثلاً سورۂ شوریٰ (آیت  ٢٢) میں(رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ) کے دونوںلفظ جوکہ جمع مونث سالِم کے صیغے ہیں، جمع مونث سالِم کے قاعدے کی رُو سے اِن دونوں میں الف محذوف ہونا چاہیے مگرچونکہ اِمام دانی  اور اِمام اَبو داود نے اِن دونوں لفظوں کوعام قاعدے سے مستثنیٰ کرتے ہوئے اِن میں اِثباتِ الف نقل کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک میں چھپنے والے تمام مصاحف میں مذکورہ دونوں لفظوں میں اِثباتِ الف ہی کو اِختیار کیاگیا ہے مگر اِمام شاطبی نے اپنی کتاب العقیلة میں جمع مونث سالِم کا قاعدہ بیان کرتے وقت اِن دونوں لفظوں کو عام قاعدے سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا اور اُن کے ہاں اِن دونوں لفظوں کا الف بھی دیگر جمع مؤنث سالِم کے الفاظ کی مانند محذوف ہی رہے گا، یہی وجہ ہے کہ بر صغیر کے تمام مصاحف میں اِن دونوں لفظوں میں الف اِمام شاطبی کے مذہب کے مطابق محذوف کرتے ہوئے دونوں پر کھڑی زبر ڈالی گئی ہے (ایسی ہی دیگر مثالوں کے لیے ملاحظہ فرمائیے  راقم کا عربی مضمون  رسم مصحف مطبعة تاج :  دراسة نقدیة مقارنة )
٭  اِسی طرح بر صغیرمیں مطبوعہ مصاحف کے رسم کی تیسری خصوصیت یہ ہے کہ وہ قرآنی کلمات جن میں مشہور قرائِ کرام میں اِختلاف پایاجاتا ہے ایسے کلمات کے رسم الخط میں قراء کے اِختلاف کو ملحوظ ِ خاطر رکھاگیاہے، اِس کی بہت سی مثالیں ہیں جومیں نے اپنے مذکورہ عربی مضمون میں تفصیل سے بیان کی ہیں، یہاں میں صر ف دو مثالیں بیان کروں گا۔ 
پہلی مثال ہے لفظ (اَفْئِدَةً ) جو کہ قرآنِ پاک میں گیارہ مرتبہ آیا ہے،تمام جگہ میں (فائ) کے بعد والا (ہمزہ) بغیر کرسی (یاء کے شوشے) کے لکھا گیا ہے، مگرصرف سورہ اِبراہیم آیت ٣٧ (اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ)میں بر صغیرکے مطبوعہ و مخطوطہ مصاحف میں یاء کے شوشے پرہمزہ لکھاگیا ہے،   اِس لیے کہ اِس میں ہشام (عن اِبن عامر الشامی) کی ایک اورقراء ٰ ت بھی ہے جس میں وہ ہمزہ کے بعد''یائ'' کا اِضافہ بھی کرتے ہیں جبکہ عرب ممالک میں چھپنے والے مصاحف میں اِس باریکی کا خیال نہیں رکھا گیا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter