Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

43 - 65
کا بھی میں نے اچھی طرح معائنہ اور مطالعہ کیا ہے، خصوصًا وہ مصاحف جن کا تعلق بر صغیر (ہندو پاک)  سے ہے، اُن میں بعض مصاحف تو ایسے بھی ہیں جو کتابت کے لحاظ سے کئی سو سال پرانے ہیں۔ 
بعد اَزاں بر صغیر میں تیرہویں صدی ہجری (١٢٣٩ھ) میں یعنی اُنیسویں صدی عیسوی  (١٨٢٤ئ) میں جب کتابوں اور قرآنِ پاک کی طباعت کا آغاز ہوا تو چندہی سال (١٨٥٠ئ) میں عیسوی تک لکھنؤ، کانپور، آگرا، دہلی، لاہور، حیدر آباد، دکن، کلکتہ اور دیگر بہت سے شہروں میں قرآنِ پاک اور اِسلامی کتب کی طباعت سر اَنجام دینے والی کمپنیوں اور مطابع کاایک جال پھیل گیا تو اُس وقت سے لے کر آج تک جتنی بھی کمپنیوں یا نشریاتی اِداروں نے قرآنِ پاک چھاپے یا چھپوائے ہیں اور اِسی طرح وہ قلمی نسخے جن کا میں نے بغور معائنہ اور مطالعہ کیا ہے، برصغیر کے اُن تمام مصاحف کا رسم الخط اوراُس کا منہج کئی سو سال سے99% تک ایک جیسا چلا آرہا ہے۔
مسجد ِ نبوی کے اِس مذکورہ کتب خانہ میں قرآنِ پاک کے مطبوعہ اور قدیم بے شمار ایسے نسخے محفوظ ہیں جو حج و عمرہ پر آنے والے مسلمانانِ عالَم اَزراہ ِ عقیدت حرمِ نبوی میں بطور ِ ہدیہ رکھواتے رہے، ایک قرآنِ پاک کا نسخہ تو ایسا بھی میری نظر سے گزرا جو بر صغیر کے مصاحف کے منہج اور رسم الخط کے بالکل مطابق ہے مگراُس کی طباعت بر صغیر کے بجائے مصر کے دارُالحکومت قاہرہ میں ہوئی ہے اور ایک ایسا قرآنِ پاک بھی میری نظر سے گزرا ہے جوکہ ''قرآنِ مجید دو ترجمہ مع تفسیر عزیزی (فارسی) وحسنی (اُردو) '' کے عنوان سے چھپا ہے اوربین السطور دو ترجموں میں سے ایک فارسی جبکہ دُوسرا اُردو میں ہے اور حاشیے میں مختصر قراء ٰت بھی بیان کی گئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ اُس کے حاشیے میں رسم الخط کے عنوان کے تحت اُن قرآنی کلمات کا رسم الخط بھی فارسی میں درج کیا گیا ہے جن میں علماء ِ رسم کا اِختلاف ہے اور اِس مصحف میں اِختیار کیے جانے والے رسم کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔ 
برصغیر کے علماء وقراء کی یہ کاوشیں لائق ِ صدتحسین ہیں جو وہ قرآنِ پاک کی خدمت کے سلسلہ میں کرتے چلے آئے ہیں، اُن ہی کوششوں میں سے ایک وہ کوشش بھی ہے جوحضرت مفتی محمدکفایت اللہ دہلوی رحمة اللہ علیہ نے سر اَنجام دی ہے، میں نے ہندوستان سے تاج کمپنی کا چھپا ہوا ایک قدیم نسخہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter