ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2014 |
اكستان |
|
حافظ صاحب موصوف نے حضرت جی کی وفات کے بعد فدائے ملت اَمیر الہند حضرت مرشدی مولانا السیّد اَسعد مدنی نور اللہ مرقدہ سے تجدید ِبیعت کرلی تھی۔ جب تک اُن کی صحت نے اِجازت دی حضرت قاری صاحب کے ہاں مجلسِ ذکر کے حاضر باش تھے، بیماری کے زمانے میں بھی جمعہ کی نماز میں تشریف لاتے رہے۔ حضرت قاری صاحب کے وصال (٢١ ربیع الثانی ١٤٣٢ھ/ ٢٧ مارچ ٢٠١١ئ) کے بعد دو تین مرتبہ ہی جمعہ میں آسکے اور اُس کے بعد سے مستقل بیمار تھے کہ وہ وقت اَجل آپہنچا، ٢١ محرم الحرام ١٤٣٣ھ/ ١٧ دسمبر ٢٠١١ء بروز ہفتہ رات ساڑھے گیارہ بجے اِنتقال فرماگئے۔ اگلے دِن مولانا مفتی محمد سعد صاحب پراچہ زید مجدہ نے جنازہ پڑھایا اور کراچی کے غریب آباد قبرستان میں تدفین ہوئی۔ اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی حسنات کو قبول فرمائے، سیئات سے در گزر فرمائے جنت الفردوس عطا فرمائے اور اُن کی اَولاد کو( اُن کے نقش ِقدم )پر چلائے، آمین ۔ قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)