ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2014 |
اكستان |
|
ظالم پر غلبہ : کسی کے سامنے بسم اللہ پچاس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ ظالم کو مغلوب کر کے اِس کو غالب کریں گے۔ ظالم حکام کے لیے : بسم اللہ الرحمن الرحیم کسی کاغذ پر پانچ سو مرتبہ لکھے اور اُس پر ڈیڑھ سو مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے پھر اُس تعویذ کو اپنے پاس رکھے تو حکام مہربان ہوجائیں گے اور ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا۔ دردِ سر کے لیے : ٢١مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر میں باندھے تو درد ِ سر جاتا رہے بسم اللہ الرحمن الرحیم سے متعلق چند عجیب حکایات (١) بشر حافی رحمة اللہ علیہ کا واقعہ : حضرت بشر حافی رحمة اللہ علیہ کوایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہوا ایک کاغذ زمین پر پڑا ہوا مِلا اُنہوں نے اِسے بڑی عزت اورآداب سے اُٹھالیا اُس وقت اُن کے پاس صرف دو دِرہم تھے اور کچھ نہ تھا اُنہوں نے اِن دونوں دِرہموں کا عطر خریدا اور اُس کا غذ پر پورا عطرمَل کر اُسے خوشبودار بنادیا اور حفاظت سے رکھ دیا۔ اِس پر اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بشر حافی تونے جس طرح میرے نام کی عزت کی ہے میں اِسی طرح دُنیا و آخرت میں تیرے نام کو روشن کروں گا۔ (٢) اَبو مسلم خولانی کا واقعہ : اَبو مسلم خولانی کو اُن کی ایک باندی دُشمنی میں کھانے میں زہر ملا کر دیتی اور اَبو مسلم اُسے کھاتے مگر اُن پر اِس کا کوئی اَثر نہ ہوتا تھا۔ کافی وقت اِسی طرح گزر گیا پھر اُس باندی نے خود ہی ایک مرتبہ اَبومسلم سے کہا کہ میں آپ کو کافی دِنوں سے کھانے میں زہر مِلا کر کھلاتی تھی کیا بات ہے کہ آپ پر اِس کااَثر نہ ہوا۔ اَبو مسلم نے پوچھا کہ آخر تو زہرمِلا کر کھانا کیوں کھلاتی تھی ؟ اُس نے کہا کہ آپ