Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2014

اكستان

19 - 65
حاضر ہوا اور اُسے کہا کہ آپ کے واسطے یہ مچھلی ہدیہ میں لایا ہوں۔ وزیر خوش ہو کر مچھلی گھر لایا اور لڑکی سے کہا کہ مچھلی کو جلدہی پکا کر تیار کرلے ۔ لڑکی نے مچھلی لی اور بسم اللہ پڑھ کر اُسے کاٹنے اور صاف کرنے بیٹھی جیسے ہی اُس مچھلی کو کاٹا اُس کے پیٹ میں سے وہ اَنگوٹھی نکل آئی ،لڑکی اَنگوٹھی دیکھ کر حیران  و پریشان ہوئی اور اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر دیکھا تواَنگوٹھی غائب تھی۔ وہ سوچنے لگی کہ یہ اَنگوٹھی میرے جیب میں سے نکل کر مچھلی کے پیٹ میں کیسے آگئی پھر فورًا ہی بسم اللہ پڑھ کر اَنگوٹھی جیب میں رکھ لی اور مچھلی پکانے میں مشغول ہوگئی اور جلد ہی تیار کرکے اُسے باپ کے سامنے رکھا۔ 
کھانے سے فارغ ہو کر باپ نے اَنگوٹھی مانگی توبیٹی نے بسم اللہ پڑھ کر جیب میں ہاتھ ڈالا اور وہ اَنگوٹھی نکال کرپیش کردی۔ باپ اُس اَنگوٹھی کو دیکھ کر حیران ہو گیا اِسے تو میں ندی میں پھینک آیا تھا اِس کے ہاتھ کہاں سے آگئی۔ بیٹی سے پوچھا یہ تیرے پاس کہاں سے آئی؟ بیٹی نے پورا واقعہ بیان کردیا۔ لڑکی نے اللہ کا شکر اَدا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بسم اللہ کی برکت سے عزت دی ،آپ نے ندی میں پھینک دی مگراللہ تعالیٰ کی قدرت کہ وہ اَنگوٹھی مچھلی نے نگل لی اور پھر وہی مچھلی شکار ہو کر آپ کے پاس ہدیہ میں آئی اور آپ نے اُسے پکانے کے لیے میرے حوالہ کیا اور بالآخر میرے ہاتھ میں وہ اَنگوٹھی واپس آگئی ،باپ سارا قصہ سن کرفورًا ہی مسلمان ہوگیا۔ 
(٥)  رُوم کے بادشاہ کا قصہ  : 
رُوم کے بادشاہ نے حضرت عمر  کی خدمت میں لکھا کہ میرے سر میں ہمیشہ درد رہتا ہے ،اچھا نہیں ہوتا کوئی دوا بھیجیں۔ حضرت عمر نے اِس کے لیے ایک ٹوپی بھیجی کہ اِسے پہن لیں چنانچہ بادشاہ جب وہ ٹوپی پہنتا سر کا درد اچھا ہوجاتا اور جب اُتارتا تو پھر درد شروع ہوجاتا ،اِسے اِس پر بہت تعجب ہوا جب ٹوپی میں غور سے دیکھا تو اُس میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہوا تھا۔ (تفسیر موضح القرآن  ص ٢) 
(٦) حضرت خالد   کا واقعہ  : 
حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے کافروں کے ایک قافلہ کا گھیراؤ کیا قافلہ والوں نے کہا کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اِسلام سچا مذہب ہے تو ہمیں ایسی کوئی نشانی بتائیں کہ ہم مسلمان ہوجائیں۔ حضرت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 3 1
4 درسِ حدیث 5 1
5 حکم کی تعمیل کرنے میں ثواب زیادہ ہونے کی وجہ : 7 4
6 سرکاری دورہ اور تحائف،حضرت عمر کا اِعتراض : 7 4
7 خواب اور حضرت معاذ کا تقوٰی : 8 4
8 سفارش و تجویز : 9 4
9 حضرت عمر کا دَور اور یتیم کا مال : 9 4
10 میدانِ جہاد سے فرار : 10 4
11 کفار کے ہاں میدان سے بھاگنا گناہ نہیں : 11 4
12 ایک اور دو کا تناسب یا ایک اور دس کا تناسب : 12 4
13 پاک دامن عورت پر بہتان : 13 4
14 بسم اللہ کی اہمیت 14 1
15 مشکل کام کو آسان کرنے کے لیے : 14 14
16 اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے : 14 14
17 ہر آفت و مصیبت سے حفاظت : 14 14
18 بسم اللہ لکھنے کا فائدہ : 14 14
19 ذہن کھلنے (قوت ِ حافظہ) کے لیے : 15 14
20 محبت کے واسطے : 15 14
21 اَولاد کے زندہ رہنے کے لیے : 15 14
22 کھیتی میں برکت اور حفاظت : 15 14
23 ضروری کاموں میں تکمیل : 15 14
24 سفرِ تجارت کی کامیابی کے لیے : 16 14
25 سوزاک کے علاج کے لیے : 16 14
26 ازالہ ٔ ہذیان کے لیے : 16 14
27 چوری و شیطانی اَثرات سے حفاظت : 16 14
28 ظالم پر غلبہ : 17 14
29 ظالم حکام کے لیے : 17 14
30 دردِ سر کے لیے : 17 14
31 بسم اللہ الرحمن الرحیم سے متعلق چند عجیب حکایات 17 14
32 (١) بشر حافی رحمة اللہ علیہ کا واقعہ : 17 14
33 (٢) اَبو مسلم خولانی کا واقعہ : 17 14
34 (٣) ایک قاضی کی مغفرت کا واقعہ : 18 14
35 (٤) ایک یہودی لڑکی کا عجیب واقعہ : 18 14
36 (٥) رُوم کے بادشاہ کا قصہ : 19 14
37 (٦) حضرت خالد کا واقعہ : 19 14
38 (٧) فقیہ محمد زمانی کا واقعہ : 20 14
39 چند اور مسائل : 21 14
40 اِسلام کیا ہے ؟ 23 1
41 نماز پڑھنے کا طریقہ : 23 40
42 قصص القرآن للاطفال 30 1
43 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 30 42
44 ( حضرت نوح علیہ السلام کا واقعہ) 30 42
45 تعلیم النسائ 37 1
46 عورتوں کے نصاب کا خاکہ و خلاصہ 37 45
47 عورتوں کو تاریخ پڑھانا : 37 45
48 عورتوں کو جغرافیہ پڑھانا : 37 45
49 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 39 1
50 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 39 49
51 حضرت عمر فاروقِ اَعظم کے فضائل میں چند آیات و اَحادیث : 39 49
52 آیات : 39 49
53 اَحادیث : 41 49
54 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 46 40
55 حاصلِ مطالعہ 47 1
56 جہاد اِسلامی کااُصول اور اُس کی برکات : 47 55
57 ایک مخلص عقیدت مند 51 1
58 اَپریل فول اور اُس کی تاریخی و شرعی حیثیت 55 1
59 اَخبار الجامعہ 61 1
60 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter