ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2014 |
اكستان |
|
سفرِ تجارت کی کامیابی کے لیے : حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے اُن سے فرمایا کہ تم چاہتے ہو کہ جب سفر میں جاؤ تو وہاں تم اپنے سب رُفقاء سے زیادہ خوشحال و بامراد ہو یعنی سفر با ظفر ہو اور تمہارا سامان زیادہ ہوجائے ؟ اُنہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ۖ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں بے شک میں ایسا چاہتاہوں۔ آپ ۖ نے فرمایا کہ قرآن کی آخری پانچ سورتیں سورہ ٔ کافرون، سورہ ٔ نصر، سورہ ٔ اِخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس پڑھا کرو اور ہر سورة بسم اللہ سے شروع کرو اور بسم اللہ ہی پر ختم کرو۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پہلے میرا یہ حال تھا کہ سفر اپنے دُوسرے ساتھیوں کے بالمقابل قلیل الزاد خستہ حال ہوتا تھا، جب سے رسول اللہ ۖ کی اِس تعلیم پر عمل کیا میں سب سے بہتر حال میں رہنے لگا۔ (تفسیر مظہری بحوالہ اَبو یعلی ) چھ مرتبہ بسم اللہ اور مذکورہ پانچ سورتیں پڑھ کر گھر سے نکلا کرے۔ (معار ف القرآن ج ٨ ص ٢٣٨ ) سوزاک کے علاج کے لیے : جو شخص سوزاک کے مرض میں مبتلا ہو اُس کو چاہیے کہ وہ ہرنماز کے بعد سات مرتبہ یہ ُدعا پڑھا کرے : بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ۔ ازالہ ٔ ہذیان کے لیے : بعد نمازِ فجر مریض کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے سات بار یہ دُعا پڑھی جائے : بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ۔ چوری و شیطانی اَثرات سے حفاظت : سونے سے قبل اِکیس مرتبہ بسم اللہ پڑھے توچوری اورشیطانی اَثرات سے اور اَچانک موت سے محفوظ رہے گا ،اِنشاء اللہ۔