ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2014 |
اكستان |
|
ذہن کھلنے (قوت ِ حافظہ) کے لیے : ٧٨٦ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پانی پر دَم کر کے آفتاب غروب ہونے کے وقت پلائیں تو ذہن کُھل جائے گا۔ محبت کے واسطے : ٧٨٦ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پانی پر دَم کر کے جس شخص کو پلائیں تواُس کے دِل میں اِس کی محبت بڑھ جائے گی (ناجائز کاموں میں اِستعمال کریں گے تو عذاب کا خطرہ ہے) ۔ اَولاد کے زندہ رہنے کے لیے : جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم ٦١ مرتبہ لکھ کر تعویذ بناکر پاس رکھے تو بچے زندہ رہیں گے۔ کھیتی میں برکت اور حفاظت : ١٠١ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا غذ پر لکھ کر کھیت میں دفن کردیں توکھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی اور اُس میں برکت بھی ہوگی۔ بسم اللہ کا تعویذ ہر طرح کے بخار نیز تنگدستی، قرض وغیرہ سے پریشان ہونے کی صورت میں مفید ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر گلے یادائیں بائیں بازومیں باندھنا یا ٹوپی میںرکھ کر پہننا چاہیے۔ ضروری کاموں میں تکمیل : حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ نے اپنی'' تفسیر عزیزی ''میں اور حضرت مولانا اَشرف علی صاحب تھانوی رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب ''اعمالِ قرآنی'' میں لکھا ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بارہ ہزار مرتبہ اِس طرح پڑھے کہ جب ایک ہزار بار ہوجائے تو دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دُعا کرے پھر ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر اِسی طرح دورکعت پڑھے اور دُعا مانگے غرض اِسی طرح بارہ ہزار مرتبہ ختم کرے اِنشاء اللہ اُس کی حاجت پوری ہوگی۔