Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

94 - 515
٢ بخلاف الدین المؤجل لأنہ متأخر بمؤخر ٣ ثم ذا أدی رجع علی العبد بعد العتق لأن الطالب لا یرجع علیہ لا بعد العتق فکذا الکفیل لقیامہ مقامہ.(٣٩٠) ومن ادعی علی عبد مالا وکفل لہ رجل بنفسہ فمات العبد برء الکفیل ١ لبراء ة الأصیل کما ذا کان المکفول عنہ بنفسہ حرا.
 
اجازت نہیں دے تو غلام پر عورت کا عقر] مہر [ لازم ہوگا ، قاعدے کے اعتبار سے ابھی ہی عقر ادا کرنا چاہئے لیکن اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے وہ آزاد ہونے کے بعد ادا کرے گا ، اور اگر اس عقر کا کوئی کفیل بن جائے ، اور وہ یہ نہ طے کرے کہ میں غلام کے آزاد ہونے کے بعد دوں گا تو اس پر ابھی دینا لازم ہوگا ۔ 
وجہ  : (١)کیونکہ حقیقت میں غلام پر بھی ابھی ہی لازم تھا غلامیت کی وجہ سے رقم نہ ہونے کی مجبوری آزاد ہونے پر لازم ہوا ، اور کفیل کے پاس ابھی رقم ہے ، کیونکہ وہ تو آزاد ہے اس لئے اس پر ابھی لازم ہوگی ۔(٢) اس کی ایک مثال یہ ہے کہ غائب آدمی کا کفیل بنا تو غائب آدمی پر آنے کے بعد رقم لازم ہوگی ، لیکن اس کے کفیل سے ابھی وصول کیا جائے گا۔ (٣) دوسری مثال یہ ہے کہ مفلس آدمی سے رقم آنے کے بعد وصول کی جاتی ہے ، لیکن اس کے کفیل سے ابھی وصول کی جائے گی ، کیونکہ اس کے پاس تو ابھی ہے ، اسی طرح غلام سے آزاد ہونے کے بعد وصول کیا جائے گا ، لیکن اس کے کفیل سے ابھی وصول کیا جائے گا ۔     
  ترجمہ  : ٢  بخلاف مؤخر دین کے ] کہ کفیل سے بھی بعد میں وصول کیا جائے گا[ کیونکہ بنیادی طور پر ہی مؤخر ہے ۔ 
تشریح  : اگر حقیقت میں خود مکفول عنہ پر دین مؤخر ہوکر لازم ہوا ہو اور اس کا کفیل بنا ہو تو کفیل پر بھی مؤخر ہوکر ہی لازم ہوگا ، لیکن یہاں حقیقت میں غلام پر فی الحال واجب ہے ، اس لئے کفیل پر بھی فی الحال لازم ہوگا۔ 
لغت : متأخر بموخر : یہ ایک محاورہ استعمال کیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ بنیادی طور پر مؤخر کرنے کی وجہ سے مؤخر ہو اہوتووہ دین مؤجل ]مؤخر[  ہے ، اب چونکہ اصیل پر مؤجل ہے اس لئے اس کے کفیل پر بھی مؤجل]مؤخر[ ہی لازم ہوگا ۔  
 ترجمہ  : ٣  پھر کفیل نے  فی الحال ادا کردیا ، تو غلام سے آزاد ہونے کے بعد وصول کرے گا ، اس لئے کہ مطالبہ کرنے والا بھی آزاد ہونے کے بعد ہی وصول کرتا ، اسی طرح کفیل بھی آزاد ہونے کے بعد ہی وصول کرے گا ، کیونکہ کفیل مطالبہ کرنے والے کے قائم مقام ہے ۔
تشریح  : واضح ہے۔
ترجمہ  : ( ٣٩٠) کسی نے غلام پر مال کا دعوی کیا ، پھر ایک آدمی اس کو لانے کا کفیل بن گیا ، پھر غلام مر گیا تو کفیل بری ہوجائے گا  
ترجمہ  : ١  اس لئے اصیل بری ہوگیا ، جیسے مکفول بنفسہ آزاد ہوتا تو کفیل بری ہوجاتا ۔ 

Flag Counter