Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

86 - 515
یؤدیہ علی النصف فیرجع بالزیادة ١  لأن کل واحد منہما ف النصف أصیل وف النصف الآخر کفیل ولا معارضة بین ما علیہ بحق الأصالة وبحق الکفالة لأن الأول دین والثان مطالبة ثم ہو تابع للأول فیقع عن الأول وف الزیادة لا معارضة فیقع عن الکفالة ٢  ولأنہ لو وقع ف النصف ن صاحبہ فیرجع علیہ فلصاحبہ أن یرجع لأن أداء نائبہ کأدائہ فیؤد لی الدور(٣٨٢) وذا کفل رجلان عن رجل بمال علی أن کل واحد منہما کفیل عن صاحبہ فکل شیء أداہ أحدہما رجع 

شریف، باب ماجاء فی الصلوة علی المدیون، ص ٢٠٥، نمبر ١٠٦٩)  اس حدیث میں حضرت ابو قتادہ کو قرض ادا کرنے کے لئے کہا تب نماز جنازہ پڑھائی ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ ہر ایک آدھے قرض میں اصیل ہے ، اور دوسرے آدھے میں کفیل ہے ، اور اصل حق اور کفالہ میں کوئی معارضہ بھی نہیں ہے ، اس لئے کہ پہلا قرض ہے اور دوسرا مطالبہ ہے ، پھر دوسرا پہلے کے تابع ہے ، اس لئے آدھی رقم پہلے یعنی قرض کی جانب سے ادا ہوگی ، اور اس سے زیادہ میں معارضہ نہیں ہے اس لئے کفالہ کی جانب سے ادا ہوگی ۔ 
تشریح  : آدھی رقم جو ادا کی وہ اصل ہے اور قرض ہے ، اور باقی آدھی رقم کفالہ ہے اور تابع ہے ، اور دونوں میں کوئی معارضہ اور اختلاف نہیں ہے اس لئے دونوں کا آدھا آدھا  ہو سکتا ہے ۔اس لئے اصل پہلے ادا ہوگا اور جو اس سے زیادہ ہوگا وہ کفالہ کی جانب سے ادا ہوگا۔   
ترجمہ  : ٢  اور اس لئے کہ اگر پہلے ہی آدھے میں ساتھی کی جانب سے ادا ہوجائے تو وہ اپنے ساتھی سے وصول کرے گا ، پھر ساتھی کو بھی حق ہوگا کہ اس کا آدھا دینے والے سے وصول کرے کیونکہ نائب کا ادا کرنا خود اپنے ادا کرنے کی طرح ہے ، تو یہ سلسلہ دور تک چلتا رہے گا ، جو فضول ہے ۔ 
تشریح  : مصنف نے ایک منطقی دلیل دی ہے ۔ مثلا پہلے پانچ سو کی ادا ئیگی میں آدھا ]ڈھائی سو [ ساتھی کی جانب سے مان لی جائے تو یہ آدھی رقم دینے والے ساتھی سے واپس لے گا ، پھر دینے والا اپنے ساتھی سے واپس لے گا جس سے لین دین کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہوجائے گا ،جو باطل ہے ، اس لئے یہی کہنا بہتر ہے کہ پہلا پانچ سو اپنی جانب سے ہو ، اور اس سے زیادہ ہو تو کفالہ کی جانب سے ہوگا۔    
ترجمہ  :(٣٨٢)اگر دو آدمی کفیل بنے ایک آدمی کی جانب سے مال کا ] ایک ہزار کا[ اس طور پر کہ ان میں ہر ایک دوسرے کا کفیل ہوگاتو جو کچھ ان میں سے ایک ادا کرے گا اس کا آدھا شریک سے وصول کرے گا تھوڑا ہو یا زیادہ۔

Flag Counter