Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

504 - 515
(۶۷۹) قال فإن لم یبلغہ العزل فہو علی وکالتہ وتصرفہ جائز حتی یعلم ۱؎  لأن في العزل إضرارا بہ من حیث إبطال ولایتہ۲؎  أو من حیث رجوع الحقوق إلیہ فینقد من مال الموکل ویسلم المبیع فیضمنہ فیتضرر بہ۳؎  ویستوي الوکیل بالنکاح وغیرہ للوجہ الأول۴؎  وقد ذکرنا اشتراط العدد 

اجازت کے معزول نہیں کر سکتا ، کیونکہ اس کے ساتھ دوسرے کا بھی حق متعلق ہوگیا ہے ۔   
ترجمہ  : (٦٧٩) پس اگر وکیل کو معزول ہونے کی خبر نہ پہنچے تو وہ اپنی وکالت پر ہے اور اس کا تصرف جائز ہے یہاں تک کہ اس کو علم ہوجائے۔
ترجمہ: ١  اس لئے کہ معزول کرنے میں وکیل کی ولایت زائل ہوگی جس کی وجہ سے اس کو نقصان ہے ۔ 
  اصول:  اختیاری طور پر معزول کرے تو وکیل کو علم ہونا ضروری ہے۔
تشریح  : البتہ معزول ہونے کے لئے وکیل کو خبر ہونا ضروری ہے۔اس لئے جب تک کہ وکیل کو اپنے معزول ہونے کی خبر نہ ہو اس وقت تک وہ وکیل رہے گا۔اور اس درمیان اس کا خریدنا بیچنا جائز ہوگا ۔
 وجہ:(١) معزول کرنے سے وکیل کی ولایت جائے گی جو اسکے لئے نقصان دہ ہے اس لئے اس کو معزول ہونے کا علم ہونا چاہئے 
ترجمہ  : ٢  یا اس حیثیت سے کہ حقوق وکیل کی طرف منتقل ہوں گے اس لئے موکل کے 
تشریح  :یہ دوسری دلیل ہے ۔ کہ موکل نے معزول کردیا اور اس درمیان وکیل کو علم نہ ہو تو اگر خریدنے کا وکیل بنایا ہے تو موکل کا مال قیمت میںد ینا چاہئے لیکن چونکہ وہ معزول ہو چکا ہے اس لئے خریدنا خود وکیل کے لئے ہوگا اور وکیل کو اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا جو اس کے لئے نقصان دہ ہے اس ضرر سے بچنے کے لئے وکیل کو معزول ہونے کی خبر دینا ضروری ہے ، اور بیچنے کا وکیل بنایا تو مبیع کو سپرد کرنا ہوگا ۔ اسی طرح بیچنے کا وکیل بنایا تو مبیع سپرد کرنی ہوگی ، حالانکہ اس کو معزول کردیا تو  موکل کی مبیع کیسے سپرد کرے گا ! اس لئے اس میں وکیل کو نقصان ہوگا اس لئے اس کو خبر دینا ضروری ہے ، اور جب تک خبر نہیں ملتی وہ وکالت پر برقرار رہے گا ۔
ترجمہ  : ٣   اور پہلی وجہ کی وجہ سے  نکاح کے وکیل بھی برابر ہے ۔
تشریح  :یہ ایک اشکال کا جواب ہے ، اشکال یہ ہے کہ نکاح کے وکیل میں تمام حقوق موکل کی طرف لوٹتے ہیں اس لئے اس میں خبر دینی ضروری کیوں ہے ؟ تو اس کا جواب دیا کہ پہلی دلیل یہ تھی کہ معزول کرنے میں وکیل کی ذات کا نقصان ہے ، اس لئے نکاح میں چاہے حقوق موکل کی طرف لوٹتے ہوں پھر بھی  ذات کے نقصان کی وجہ سے خبر دینی ضروری ہے ۔  

Flag Counter