Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

479 - 515
 یؤتمن علی الخصومۃ من لا یؤتمن علی المال۴؎  ونظیرہ الوکیل بالتقاضي یملک القبض علی أصل الروایۃ لأنہ في معناہ وضعا إلا أن العرف بخلافہ وہو قاض علی الوضع والفتوی علی أن لا یملک۔(۶۶۲) قال فإن کانا وکیلین بالخصومۃ لا یقبضان إلا معا۱؎  لأنہ رضي بأمانتہما لا بأمانۃ أحدہما واجتماعہما ممکن بخلاف الخصومۃ علی ما مر۔(۶۶۳) قال والوکیل بقبض الدین 

ترجمہ  : ٤   اس کی مثال تقاضے کا وکیل ہے اصل مبسوط کی روایت میں وہ قبضے کا مالک ہوگا اس لئے کہ تقاضہ کا حقیقی معنی قبضہ کرنا بھی ہے ، مگر عرف اس کے خلاف میں ہے اور وہ وضعی معنی پر حاوی ہے اسلئے فتوی یہی ہے کہ تقاضے کے مالک قبضے کا مالک نہیں ہوگا  
تشریح : اوپر کے مسئلے کہ فتوی یہ ہے کہ مقدمہ کا وکیل قبضہ کرنے کا وکیل نہیںہوگا ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ ، کسی نے قرض کے تقاضہ]مطالبہ [ کرنے کا وکیل بنایا تو تقاضہ کو وضعی معنی قبضہ کرنا بھی ہے اس لئے وضعی معنی کے اعتبار تقاضہ کرنے کا  وکیل قبضہ کرنے کا بھی وکیل ہوگا ۔ لیکن عرف میں یہ ہے کہ جو تقاضہ کرنے کا وکیل ہو وہ قبضہ کرنے کا وکیل نہیں ہوتا ، اور عرف کو غالب سمجھا جاتا ہے اس لئے فتوی اسی پر ہے کہ تقاضہ کرنے کا وکیل قبضہ کرنے کا وکیل نہیں ہوگا ۔ اسی طرح مکمل مقدمہ قبضہ کے بعد ہوگا ، لیکن آج کے عرف کا اعتبار کرتے ہوئے قبضہ کا وکیل نہیں بنے گا ۔ 
لغت : وضعا : لغت کے بنانے والے نے جس لفظ کو جس معنی کے لئے بنایا ہے اس کو وضعی معنی کہتے ہیں ۔ لیکن عرف میں اس لفظ کو جس معنی کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کو عرفی معنی کہتے ہیں ۔  
ترجمہ : (٦٦٢) اگر مقدمہ کے لئے دو وکیلوں کو متعین کیاتو دونوں ہی قبضہ کرے ۔ 
ترجمہ: ١  اس لئے کہ دونوں کی امانت راضی ہوا ہے ایک کی امانت راضی نہیں ہوا ہے ، اور دونوں کا جمع ہونا ممکن ہے بخلاف مقدمہ کے اس لئے کہ قضا کی مجلس میں دونوںکا جمع ہونا ممکن نہیں ہے ۔ 
تشریح  : دو آدمیوں کو مقدمہ کا وکیل بنایا ، تو قضا کی مجلس میں دونوںوکیل جمع نہیں ہوسکتے، لیکن قبضہ کرتے وقت جمع ہو سکتے ہیں اس لئے دونوں وکیل مل کر قبضہ کرے ۔ 
وجہ : دونوں کی امانت سے موکل راضی ہے ایک کی امانت سے راضی نہیں ہے اور معاملہ مال کا ہے جس میں خیانت عام ہے اس لئے دونوں وکیل مل کر قبضہ کرے ۔
ترجمہ  :(٦٦٣) قرض پر قبضہ کا وکیل مقدمے کا بھی وکیل ہوگاامام ابو حنیفہ کے نزدیک۔  
تشریح : وجہ یہ ہے کہ قرض پرقبضہ کرنے کے لئے بعض مرتبہ مقدمہ بھی کرنا پڑتا ہے۔اور پہلے قاعدہ گزر چکا ہے کہ کسی کام کا 

Flag Counter