Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

357 - 515
 الزور أربعین سوطا وسخم وجہہ ۲؎ ولأن ہذہ کبیرۃ یتعدی ضررہا إلی العباد ولیس فیہا حد مقدر فیعزر۔۳؎  ولہ أن شریحا کان یشہر ولا یضرب ولأن الانزجار یحصل بالتشہیر فیکتفي بہ 

(٢)عن مکحول ان عمر بن الخطاب ضرب شاہد الزور اربعین سوطا (مصنف عبد الرزاق، باب عقوبة شاھد الزور ، ج ثامن ، ص٢٥٣، نمبر١٥٤٧٥ مصنف ابن ابی شیبة، ٤٦٥، شاھد الزور ما یصنع بہ؟،ج رابع، ص ٥٥١ ، نمبر ٢٣٠٤٠) اس عمل صحابی میں ہے کہ جھوٹے گواہ کو چالیس کوڑے مارے
لغت :  تعزیر  : شریعت میں اس جرم کی حد متعین نہ ہو ، لیکن جرم کیا ہے اس لئے تنبیہ کرنے کے لئے مارے ، یا ذلیل کرے تو اس کو تعزیر ، کہتے ہیں ، اس میں مار زیادہ سے زیادہ ٣٩ کوڑے ہوں ، کیونکہ چالیس کوڑا غلام اور باندی کا حد قذف ہے اس لئے تعزیر کی مار کسی حد کی تعداد تک نہیں پہنچنی چاہئے ۔ سخم : منہ کو کالا کرنا۔
ترجمہ :  ٢  اور اس لئے کہ جھوٹی گواہی دینا گناہ کبیرہ ہے اور بندوں کو اس کا نقصان پہنچتا ہے ، اور اس کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے اس لئیاس لئے تعزیر کی جائے ، یعنی کوڑے مارے جائیں گے ۔ 
تشریح : یہ دلیل عقلی ہے اور واضح ہے۔
ترجمہ  : ٣  امام ابوحنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ حضرت شریح   تشہیر کرتے تھے اور مارتے نہیں تھے ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جھوٹی گواہی سے رکنا تشہیر سے حاصل ہوگیا اس لئے اسی تشہیر پر اکتفاء کیا جائے گا ۔
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ حضرت شریح مارتے نہیں تھے صرف تشہیر کرتے تھے، اور اس کی دلیل عقلی یہ ہے کہ تشہیر کرنے ہی سے جھوٹی گواہی دینے سے رکنا ہوجائے گا ۔    
وجہ  : (١)صاحب ہدایہ کی دلیل یہ ہے ۔عن ابی حصین قال جلس الی القاسم فقال ای شیء کان یصنع شریح بشاہد الزور اذا اخذہ ؟ قال قلت کان یکتب اسمہ عندہ ، فان کان من العرب بعث بہ الی مسجد قومہ و ان کان من الموالی بعث بہ الی سوقہ یعلمھم ذالک منہ ۔( مصنف ابن ابی شیبة، ٤٦٥، شاھد الزور ما یصنع بہ؟،ج رابع، ص ٥٥١ ، نمبر٢٣٠٣٥مصنف عبد الرزاق، باب عقوبة شاھد الزور ، ج ثامن ، ص٢٥٢، نمبر١٥٤٦٩) اس میں ہے حضرت شریح تشہیر کرتے تھے ۔  (٢)آیت میں ہے کہ جھوٹے گواہ سے دور رہو اس لئے اس کی شکل یہی ہوسکتی ہے کہ اس کے بارے میں قوم اور بازار میں تشہیر کی جائے تاکہ لوگ اس سے پرہیز کیا کریں۔آیت میں ہے۔فاجتنبوا الرجس من الاوثان واجتنبوا قول الزور ۔ (آیت ٣٠، سورة الحج ٢٢) اس آیت میں جھوٹی گواہی سے دور رہنے کی تاکید کی ہے(٣) حضرت عمر کا عمل ہے ۔ان عمر بن الخطاب امر بشاھد الزور ان یسخم وجھہ 

Flag Counter