Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

355 - 515
السکۃ الصغیرۃ خاصۃ وإلی المحلۃ الکبیرۃ والمصر عامۃ۔۳؎  ثم التعریف وإن کان یتم بذکر الجد عند أبي حنیفۃ ومحمد رحمہما اللہ خلافا لأبي یوسف رحمہ اللہ علی ظاہر الروایات فذکر الفخذ یقوم مقام الجد لأنہ اسم الجد الأعلی فنزل منزلۃ الجد الأدنی۔ 

تشریح   :  اوپر باپ اور دادا کا نام لیکر تعارف کرانے کی بات تھی ، اب یہاں  شہر اور محلے کا نام لیکر تعارف اور پہچان کرانے کی بات ہے ، چنانچہ فرماتے ہیں کہ ۔ سمرقند اور بخاری بڑا بڑا شہر ہے اس لئے سمرقندی کہہ دے یا بخاری کہہ دے تو اس سے تعارف نہیں ہوگا، اسی طرح بڑے محلے اور بڑے شہر کی طرف نسبت کردے ، تو تعارف نہیں ہوگا ، اور چھوٹی گلی کا نام لیلے توتعارف ہوجائے گا ۔
ترجمہ : ٣  پھر تعریف اگر چہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک دادا کے ذکر سے پورا ہوتا ہے خلاف امام ابو یوسف  کے ظاہر روایت پر اس لئے فخذ کا ذکر کرنا دادے کے قائم مقام ہوجائے گا اس لئے کہ فخذ اوپر والے دادے کا نام ہے اس لئے اس کو نیچے کے دادے کے درجے میں اتار دیا گیا ہے ۔ 
تشریح  : امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک باپ کے ساتھ اس کے دادے کا نام بھی لینا ہوگا، تب اس کی شناخت پوری ہوپائے گی ۔ البتہ اگر دادے کی جگہ پر فخذ کا نام لے لیا تب بھی تعارف مکمل ہوجائے گا ، کیونکہ فخذ اوپر کے دادے کا نام ہوتا ہے اس لئے اس کو نیچے کے دادے کی جگہ پر رکھکر کام چلا لیا جائے گا ۔ امام ابو یوسف  کے یہاں آدمی کے نام کے ساتھ صرف باپ کا نام لے لیا تب بھی تعارف کے لئے کافی سمجھا جائے گا ، دادا کا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Flag Counter