Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

353 - 515
 أنکر المدعی علیہ أن الحدود المذکورۃ في الشہادۃ حدود ما في یدہ۔(۵۷۱) قال وکذا کتاب القاضي إلی القاضي۱؎  لأنہ في معنی الشہادۃ علی الشہادۃ ۲؎ إلا أن القاضي لکمال دیانتہ ووفور 

ترجمہ  : ٣  ایسے ہی اگر مدعی علیہ نے انکار کیا کہ گواہی میں ذکر کی ہوئی حدود والی زمین اس کے قبضے میں نہیں ہے۔] تو مدعی سے کہا جائے گا اور دو گواہ پیش کرو کہ حدود والی زمین ابھی بھی مدعی علیہ کے قبضے میں ہے [
تشریح   : یہ دوسری مثال ہے ۔ فرع گواہ نے گواہی دی کہ اس حدود والی زمین مدعی علیہ کے قبضے میں ہے اس نے انکار کیا ۔اور فرع گواہ اس زمین پر جا کر نہیں پہچان سکتا کہ یہ وہی زمین ہے جسکی میں نے گواہی دی ہے ، تو مدعی سے کہا جائے گا کہ دوسرے دو گواہ دیں جو یہ پہچانتا ہو کہ حدود والی زمین یہی ہے اور یہ ابھی مدعی علیہ کے قبضے میں ہے ۔۔ ٹھیک اسی طرح زید کی بیٹی سارہ کو گواہ پہچانتا نہ ہو تو دسرے دو گواہ پیش کریں جو اس کو چہرے سے پہچانتا ہو ۔      
ترجمہ : (٥٧١)  اسی طرح ہے کتاب الی القاضی بھی ۔ 
ترجمہ  : ١   اس لئے کہ وہ بھی گواہی پر گواہی دینے کی طرح ہے ۔ 
تشریح  : صورت یہ ہوگی ۔ایک شہر کے قاضی نے اصلی گواہ سے گواہی لیکر لفافے میں بند کیا اور دوسرے شہر کے قاضی کو بھیج دیا ،] اس کو کتاب القاضی الی القاضی کہتے ہیں [، مدعی نے  دوسرے شہر کے قاضی کے سامنے ایک عورت کو پیش کیا ، جسکو وہ پہچانتا نہیں ہے تو مدعی پر لازم ہوگا کہ دوسرے دو گواہ کو پیش کرے جو یہ گواہی دے کہ یہی وہ عورت ہے جس پر مدعی ایک ہزار کا دعوی کر رہا ہے ۔جس طرح اوپر کے مسئلے میں دوسرے دو گواہ پیش کیا کہ یہی وہ عورت  ہے جس پر اصلی گواہ نے کہا کہ ایک ہزار درہم ہے ۔     
وجہ  : کیونکہ قاضی کا خط قاضی کی طرف یہ گواہ پر گواہ ]شہادت علی الشہادة [ کی طرح ہے ۔
ترجمہ  : ٢  مگر یہ کہ قاضی کی پوری دیانت کی وجہ سے اور اس کی پوری ولایت کی وجہ سے ایک ہی قاضی کافی ہے ۔
تشریح   : یہ ایک اشکال کا جواب ہے ۔ اشکال یہ ہے کہ اصلی گواہ کے دو فرع گواہ چاہئے ،  اور کتاب القاضی الی القاضی  شہادة علی الشہادة کی طرح ہے تو یہاں بھی دوسرے شہر کے دو قاضی ہونا چاہئے جو اصل قاضی کے خط پر فیصلہ کر سکے ، تو اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ قاضی میں امانت بھی زیادہ ہے اور اس کی ولایت بھی اپنے شہر کے عوام پر پوری ہے اس لئے ایک ہی قاضی فیصلے کیلئے کافی ہے 
لغت : وفور: وفر سے مشتق ہے ، پورا پورا۔ ولایت : حاکمیت۔یتفرد  بالنقل : اکیلے گواہی کو نقل کر سکتا ہے ، دوسرے قاضی کو ساتھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
 
Flag Counter