Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

336 - 515
۲؎ خلافا لأبي یوسف رحمہ اللہ۔ ہو یقول إن ملک الوارث ملک المورث فصارت الشہادۃ بالملک للمورث شہادۃ بہ للوارث۳؎  وہما یقولان إن ملک الوارث متجدد فيحق العین حتی یجب علیہ الاستبراء في الجاریۃ الموروثۃ ویحل للوارث الغني ما کان صدقۃ علی المورث الفقیر فلا بد من النقل إلا أنہ یکتفي بالشہادۃ علی قیام ملک المورث وقت الموت لثبوت  

ترجمہ  : ٢  خلاف امام ابو یوسف  کے ، وہ فرماتے ہیں کہ مرنے والے کی ملک وارث کی ملکیت ہے اس لئے مورث کی ملکیت کی گواہی وارث کی ملکیت کی گواہی بن گئی ] اس لئے دوسری گواہی دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
تشریح  : واضح ہے ۔ 
ترجمہ  : ٣  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  فرماتے ہیں کہ عین چیز کے حق میں وارث کی ملکیت نئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ وارث شدہ باندی میں استبارء ضروری ہے ، اور مالدار وارث کے لئے وہ مال ہے جو فقیر مورث پر صدقہ کیا تھا ، اس لئے مورث سے وارث کی طرف منتقل کرنا ضروری ہے ، یہ اور بات ہے کہ موت کے وقت مورث کی ملکیت قائم ہونے کی گواہی دی تو اسی پر اکتفاء کیا جائے گا اس لئے کہ ضرورة منتقل ہونے کا ثبوت ہوگیا ۔
 تشریح : امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  فرماتے ہیں کہ وراثت کی چیز جب وارث کے پاس آرہی ہو تو اس کی ملکیت نئی ہوگی ، اس کی دو مثالیں دے رہے ہیں ]١[ … پہلی مثال ،وراثت کی باندی جب وارث کے پاس آئے گی تو اس کو ایک حیض سے استبراء کرنا ہوگا تب باندی سے وطی کرنا حلال ہوگا ، جیسے مشتری کے پاس باندی جائے تو اس کو استبراء کرنا لازم ہوتا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس کی ملکیت نئی ہے ۔ ]٢[ دوسری مثال یہ ہے کہ مرنے والا غریب ہو تو اس پر زکوة کا مال حلال ہے، اب وارث مالدار ہو تو اس پر یہ مال حلال نہیں ہونا چاہئے ، لیکن چونکہ یہ ملکیت نئی ہے اور مورث سے مل رہی ہے اس لئے حلال ہوگیا ، جس سے معلوم ہوا کہ اس کی ملکیت نئی ہے ، اس لئے یہ نئی ملکیت ثابت کرنے کے لئے دوسری گواہی دینی چاہئے ، لیکن پہلی شہادت کے ذریعہ میت کی ملکیت قائم ہوگئی، تو اس کے تحت میں وارث کی ملکیت ہوجائے گی ، اس لئے دوسری گواہی دینے پر مجبور نہیں کیا جائے گا ۔ 
لغت : استبراء :  براء سے مشتق ہے ، باندی جب دوسرے کی ملکیت میں جائے تو ایک حیض تک مالک وطی نہ کرے ، تاکہ معلوم ہوجائے کہ پیٹ میں پہلے مالک کا بچہ نہیں ہے، ایک حیض گزر جانے کے بعد وطی کرے۔اس کو استبراء ، کہتے ہیں ۔ متجدد فی حق العین : وراثت کی چیز میں وارث کی نئی ملکیت ہوتی ہے ۔
ترجمہ  :٤  اور ایسے ہی مرنے والے کا قبضہ ثابت کیا جائے ، جیسا کہ ہم ان شاء اللہ ذکر کریں گے۔ ، اور متن کے مسئلے میں 

Flag Counter