Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

256 - 515
رحمہ اللہ لاختصاصہا بمجلس القضاء۔۳؎ قالوا یشترط الأربعۃ في تزکیۃ شہود الزنا عند محمد رحمہ اللہ۔  

کہ سری تزکیہ میں الگ آدمی ہو سکتا ہے اور اعلانیہ تزکیہ میں الگ آدمی ہو سکتا ہے ، اس لئے سری تزکیہ میں اہل شہادت نہ ہو ، اور اعلانیہ تزکیہ میں اہل شہادت ہو یہ ہوسکتا ہے ۔ اسی طرح سری تزکیہ میں ایک آدمی ہو اور اعلانیہ تزکیہ میں دو آدمی ہو سکتے ہیں ۔    
 وجہ :  اعلانیہ تزکیہ مجلس قضا میں ہوتی ہے اس لئے وہاں مزکی کے لئے اہل شہادت ہونا ضروری ہے ۔
ترجمہ  : ٣ علماء نے فرمیایا ہے کہ امام محمد  کے نزدیک زنا کے گواہوں کے تزکئے میں چار عدد کا ہونا شرط ہے ۔ 
تشریح: امام محمد  کے قاعدے پر قیاس کرتے ہوئے لوگوں نے فرمایا کہ زنا  میںگواہی ضروری ہے اس لئے گواہوں پر قیاس کرتے ہوئے زنا میں مزکی بھی چار ہونے چاہئے ۔ 

Flag Counter