الحدود یخیر فیہا الشاہد بین الستر والإظہار[ لأنہ بین حسبتین إقامۃ الحد والتوقي عن الہتک ]والستر أفضل۱؎ لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم للذي شہد عندہ لو سترتہ بثوبک لکان خیرا لک وقال علیہ الصلاۃ والسلام من ستر علی مسلم ستر اللہ علیہ في الدنیا والآخرۃ وفیما نقل من تلقین الدرء عن النبي علیہ الصلاۃ والسلام وأصحابہ رضي اللہ عنہم دلالۃ ظاہرۃ علی
لیکن چھپانا افضل ہے ۔
ترجمہ :١ حضور ۖ کے قول کی وجہ سے ، جس نے حضور ۖ کے پاس گواہی دی تو فرمایا کہ اگر تم چھپا لیتے تو بہتر ہوتا ۔ اور حضور ۖ نے فرمایا کہ کسی نے مسلمان پر پردہ پوشی کی تو اللہ اس کو دنیا اور آخرت میں پردہ پوشی کرے گا ۔
تشریح : حدود میں گواہی دینے سے انسان کی جان جائے گی یا عضو جائے گا اس لئے اس کی رعایت کرتے ہوئے گواہ کو دونوں اختیار ہیں۔چاہے گواہی چھپادے چاہے گواہی دے دے۔ لیکن چھپانا زیادہ بہتر ہے۔
وجہ : (١) تاکہ انسان کی جان ضائع نہ ہو۔(٢) صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔ان ماعزا اتی النبی ۖ فأقر عندہ اربع مرات فأمر برجمہ و قال لھزال لو سترتہ بثوبک کان خیرا لک ۔(ابو داؤد شریف،باب الستر علی اہل الحدود،ص٦١٥،نمبر ٤٣٧٧) اس حدیث میں فرمایا کہ کپڑا سے ڈھانک دیتے اور نہ مارتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔ (٣) صاحب ہدایہ کی دوسری حدیث یہ ہے۔ عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ ۖ من ستر مسلما سترہ اللہ فی الدنیا و الآخرة ۔ (ابن ماجة شریف ، باب الستر علی المؤمن و دفع الحدود بالشبھات ، ص ٣٦٥، نمبر ٢٥٤٤) اس حدیث میں ہے کہ مومن پر پردہ پوشی کرنی چاہئے ۔ (٤) صاحب ہدایہ کا اشارہ اس حدیث کی طرف ہے ۔عن ابن عباس قال لما اتی ماعزا ابن مالک النبی ۖ قال لہ لعلک قبلت او غمزت او نظرت قال لا یا رسول اللہ قال أنکتھا ؟ لا یکنی قال فعند ذالک امر برجمہ ۔( بخاری شریف ، باب ھل یقول الامام للمقر لعلک لمست او غمزت ، ص ١١٧٥، نمبر ٦٨٢٤) اس حدیث میں حضور ۖ نے حدود کو ساقط کرنے کے لئے تلقین کی ہے جس سے معلوم ہوا کہ حتی الوسع حد ساقط کرنی چاہئے ۔(٥) عن عبد اللہ بن عمرو بن العاصان رسول اللہ ۖ قال تعافو ا الحدود فیما بینکم فما بلغنی من حد فقد وجب (ابو داود شریف ، باب یعفی عن الحدود ما لم تبلغ السلطان ، ص ٦١٥، نمبر ٤٣٧٦) اس حدیث میں ہے کہ حدود کو ساقط کرنے کی کوشش کرنے کی کرنی چاہئے ۔
لغت : حسب :ثواب اسی سے حسبتین ، دو ثوابوں کے درمیان ۔ التوقی : وقی سے مشتق ہے ، بچنا ۔ ہتک : عزت خراب کرنا ۔ پردہ فاش کرنا ۔ درء : دور کرنا ، دفع کرنا ۔