Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

225 - 515
الرجوع علی العاقد کما إذا کان العاقد محجورا علیہ ولہذا یباع بطلبہم(۴۷۷) وإن أمر القاضي الوصي ببیعہ للغرماء ثم استحق أو مات قبل القبض وضاع المال رجع المشتري علی الوصي۱؎  لأنہ عاقد نیابۃ عن المیت وإن کان بإقامۃ القاضي عنہ فصار کما إذا باعہ بنفسہ۔(۴۷۸) قال ورجع الوصي علی الغرماء۱؎  لأنہ عامل لہم ۲؎ وإن ظہر للمیت مال یرجع الغریم فیہ بدینہ۔ قالوا ویجوز أن یقال یرجع بالمائۃ التي غرمہا أیضا لأنہ لحقہ في أمر المیت 

ہیں ۔غرماء : غریم کی جمع ، قرض دینے والے ۔ 
ترجمہ  : (٤٧٧)  اگر قاضی نے وصی کو قرض دینے والوں کے لئے بیچنے کے لئے کہا ، پھر وہ غلام کسی کا مستحق نکل گیا ، یا مشتری کے قبضہ کرنے سے پہلے مر گیا  تو مشتری وصی سے لے گا ۔ 
ترجمہ: ١  اسلئے میت کی نیابت میں وصی نے بیع کی ہے اگر چہ قاضی کے قائم کرنے سے ہے ، تو ایسا ہوا کہ وصی خود بیچ دے  
تشریح : قاضی نے وصی مقرر کیا ، اس نے قرض دینے والوں کے لئے میت کا غلام بیچا، پھر وہ غلام کسی اور کا مستحق نکل گیا ، یا غلام پر قبضہ کرنے سے پہلے مر گیا اور مال وصی کے ہاتھ سے ضائع ہوگیا تو مشتری وصی سے وصول کرے گا ۔ 
وجہ : قاضی سے تو وصول کر نہیں سکتا ، اب چونکہ بیع وصی نے کی ہے اس لئے مشتری وصی ہی سے وصول کرے گا اس لئے کہ وصی نے بیچا ہے ، چاہے قاضی کے مقرر کرنے سے بیچا ہو ، اور بعد میں وصی قرض دینے والوں سے وصول کرے گا ، کیونکہ قرض دینے والوں کے لئے ہی بیچا ہے ۔ 
ترجمہ  : ( ٤٧٨)اور وصی قرض دینے والوں سے  وصول کرے گا ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ قرض دینے والوں کے لئے کام کیا ہے ۔ 
تشریح  :واضح ہے ۔ 
ترجمہ  : ٢  اگر میت کے دوسرے مال کا پتہ لگا تو قرض دینے والا اپنا قرض اس سے وصول کرے گا ، علما فرماتے ہیں کہ قرض دینے والوں نے جو تاوان وصی کو پہلے دیا ہے وہ بھی وصول کرے گا اس لئے کہ میت کی وجہ سے اس کو تاوان لگا ہے ۔ 
تشریح  : قرض دینے والوں نے وصی کو تاوان دے دیا ، بعد میں پتہ لگا کہ میت کے پاس اور بھی رقم ہے تو یہ قرض دینے والے اپنے اپنے قرضوں کو اس رقم سے وصول کریں گے ، بلکہ جتنا تاوان وصی کو دیا تھا وہ بھی وصول کریں گے ، کیونکہ قرض دینے والوں کی غلطی نہیں ہے ، یہ تو ایک قانون کی وجہ سے اسے بھرنا پڑا تھا ، اس لئے وہ تاوان بھی میت کے مال سے وصول کریں گے  
ترجمہ  : ٣  اگر وارث کے لئے وصی نے میت کا سامان بیچا ، تو وارث بھی قرض دینے والوں کے درجے میں ہوگا ، اس لئے 

Flag Counter