Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

480 - 508
١   دفعا للضرر عنہ والیہ الاشارة بقولہ تعالی لا تضار والدة بولدہا ولا مولود لہ بولدہ أ بالزامہ لہا أکثر من أجرة الأجنبیة۔ (٢١٩٢)  ونفقة الصغیر واجبة علی أبیہ وان خالفہ ف دینہ کما تجب نفقة الزوجة علی الزوج وان خالفتہ ف دینہ)  ١ أما الولد فلاطلاق ماتلونا وعلی المَوْلُوْد لَہ رزقہُنَّ الآیة، ولأنہ جزؤہ فیکون ف معنی نفسہ  

لاؤ۔ 
ترجمہ:  ١   باپ سے ضرر دفع کرنے کے لئے اسی کی طرف اللہ تعالی کے قول۔لاتضار والدة بولدھا ولا مولود لہ بولدہ۔ (آیت ٢٣٣ ،سورة البقر٢)  میں اشارہ کیا  یعنی باپ پر اجنبیہ کی اجرت سے زیادہ لازم کر کے نقصان دے ۔
 تشریح:  دودھ پلانے کی جتنی اجرت اجنبیہ مانگتی ہے ماں اس سے زیادہ اجرت مانگتی ہو تو باپ کو اس پر مجبور نہیں کیا جائے گا کہ ماں کو لے اس لئے کہ اس سے باپ کو نقصان ہو گا ، اور آیت میں ہے کہ بچے کی وجہ سے  باپ کو نقصان نہیں ہوناچاہئے ، آیت اوپر گزر گئی ۔  
  وجہ:(١) کیونکہ اس سے والد کو نقصان ہوگا ۔اور آیت میں والد کو نقصان دینے سے منع فرمایا ۔اوپر آیت میں تھا۔ولا مولود لہ بولدہ اس لئے باپ کو زیادہ اجرت دینے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔  
لغت :  التمس  :  مانگنا،تلاش کرنا۔
ترجمہ:(٢١٩٢)چھوٹی اولاد کا نفقہ واجب ہے اس کے باپ پر اگرچہ دین میں مخالف ہو۔  جیسا کہ بیوی کا نفقہ شوہر پر ہوتا ہے اگر چہ دین میں مخالف ہو ۔ 
 ترجمہ:  ١   بہربحال اولاد کا نفقہ تو اس آیت کے مطلق ہونے کی وجہ سے جو ہم نے تلاوت کی ۔وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف، اور اس لئے کہ  اولاد انسان کا جز ہے تو اپنی ذات کے درجے میں ہو گیا ۔ 
تشریح:  مثلا باپ مسلمان ہے اور اولاد عیسائی ہے پھر بھی جب تک نابالغ ہے ان کا نفقہ والد پر واجب ہے۔جیسے شوہر مسلمان ہو اور بیوی عیسائی ہو پھر بھی اس کا نفقہ شوہر پر واجب ہے۔ اس لئے کہ اولاد انسان کا جز ہے تو جس طرح اپنی ذات کی حفاظت کے لئے اپنا نفقہ استعمال کرنا پڑتا ہے اسی طرح اولاد کا نفقہ دینا ہو گا تاکہ اس کی حفاظت ہو جائے اور ضائع نہ ہو جائے ۔
وجہ : (١)اگر بچے کا نفقہ باپ پر واجب نہ کریں تو بچہ ضائع ہو جائے گا اس لئے چھوٹی اولاد کا نفقہ باپ پر لازم ہے۔ (٢)اوپر کی آیت میںہے کہ اولاد کانفقہ باپ پرہے ۔وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف ۔ (آیت ٢٣٣، سورة البقرة٢) (٣) دوسری آیت میں ہے ۔فان ارضعن لکم فأتوھن اجورھن وأتمروا بینکم بمعروف وان تعاسرتم 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter