Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

428 - 508
 (باب النفقة )
(٢١٥٥)  قال النفقة واجبة للزوجة علی زوجہا مسلمة کانت أو کافرة ذا سلمت نفسہا الی منزلة فعلیہ نفقتہا وکسوتہا وسکناہا  ) ١  والأصل ف ذلک قولہ تعالی لیُنفق ذو سعةٍ من سعتہ و قولہ تعالی وعلی المولود لہ رزقہن وکسوتہن بالمعروف وقولہ علیہ السلام ف حدیث حجة الوداع ولہن علیکم رزقہن وکسوتہن بالمعروف  

(  کتاب النفقات  )
ضروری نوٹ : کسی کو کھانا وغیرہ دینے کو نفقہ کہتے ہیں۔نفقہ بیوی کے لئے ہوتا ہے ،مطلقہ کے لئے ہوتا ہے اور اولاد کے لئے ہوتا ہے،والدین کے لئے ہوتا ہے اور ذوی الارحام کے لئے ہوتا ہے۔اس کا ثبوت اس آیت میں ہے۔ اسکنوھن من حیث سکنتم من وجدکم ولا تضاروھن لتضیقوا علیھن وان کن اولات حمل فانفقو علیھن حتی یضعن حملھن فان ارضعن لکم فأتوھن اجورھن وأتمروا بینکم بمعروف وان تعاسرتم فسترضع لہ اخری o لینفق ذوسعة من سعتہ ومن قدر علیہ رزقہ فلینفق مما آتاہ اللہ لا یکلف اللہ نفسا الا مآتاھا سیجعل اللہ بعد عسر یسرا۔(آیت ٧، سورة الطلاق ٦٥) اس آیت میں تفصیل کے ساتھ حاملہ کے سکنی اور نفقے کا تذکرہ ہے(٢) دوسری آیت میں ہے۔وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف(آیت ٢٣٣ ،سورة البقرة٢) اس آیت میں دودھ پلانے والی عورت کے نان و نفقے اور کپڑا دینے کا تذکرہ ہے (٣) حضورۖ نے حجة الوداع میں لمبی تقریر فرمائی جس کا ایک ٹکڑا یہ ہے۔عن جعفر بن محمد عن ابیہ قال دخلنا علی جابر بن عبد اللہ فسأل عن القوم حتی انتہی الی ......ولھن علیکم رزقھن وکسوتھن بالمعروف۔ ( مسلم شریف ، باب حجة النبی، ۖ ص ٣٩٤، نمبر ١٢١٨ ٢٩٥٠ ابو داؤد شریف، باب صفة حجة النبی، ۖ ص ٢٦٩، نمبر ١٩٠٥) اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ بیوی کے لئے شوہر پر مناسب روزی اور کپڑا لازم ہے۔
ترجمہ:  (٢١٥٥)  نفقہ واجب ہے بیوی کے لئے شوہر پر مسلمان ہو یا کافرہ ہو جب کہ اپنے آپ کو سپرد کردے شوہر کے گھر میں تو اس پر اس کا نفقہ ہے،اور اس کا لباس ہے اور اس کی رہائش ہے۔ 
ترجمہ:    ١  اصل میں اللہ تعالی کا قول ہے ۔ لینفق ذوسعة من سعتہ ۔(آیت ٧، سورة الطلاق ٦٥)و علی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف(آیت ٢٣٣ ،سورة البقرة٢) حدیث میں ہے تمہارے اوپر عورت کا کھانا اور کپڑا ہے۔  
تشریح:   بیوی مسلمان ہو یا اہل کتاب ہو جب اس نے اپنے آپ کو شوہر کے حوالے کر دیا تو شوہر پر بیوی کا نفقہ ،اس کا لباس اور اس کی رہائش لازم ہیں۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter