(باب العدة )
( کتاب العدة )
ضروری نوٹ: عدت کا معنی گننا ہے۔چونکہ عدت گزارنے والی عورت دن گنتی ہے اس لئے اس کو عدت کہتے ہیں۔عدت گزارنے کی تین صورتیں ہیں ۔حیض کے ذریعہ عدت گزارنا۔دوسرا مہینے کے ذریعہ عدت گزارنا اور تیسرا وضع حمل کے ذریعہ عدت گزارنا۔تینوں کی دلیل یہ آیتیں ہیں۔(١) والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلاثة قرو ئ۔ (آیت ٢٢٨، سورة البقرة ٢) اس میں حیض کے ذریعہ عدت گزارنے کا تذکرہ ہے۔(٢)اور مہینے کے ذریعہ عدت گزارنے کی آیت یہ ہے۔والذین یتوفون منکم ویذرون ازواجا یتربصن بانفسھن اربعة اشھر وعشرا ۔ (آیت ٢٣٤، سورة البقرة ٢)(٣) اور مہینے کے ذریعہ اور وضع حمل کے ذریعہ عدت گزارنے کی آیت یہ ہے۔واللاتی یئسن من المحیض من نسائکم ان ارتبتم فعدتھن ثلاثة اشھر واللا ئی لم یحضن واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن ۔ (آیت ٤ ،سورة الطلاق ٦٥) اس آیت میں مہینے کے ذریعہ بھی عدت گزارنے کا تذکرہ ہے اور حمل کے ذریعہ بھی عدت گزارنے کا تذکرہ ہے ا۔
آزاد عورت کی عدت
نمبرشمار
طلاق یا وفات
حیض آتا ہو یا حاملہ ہو
کتنا
(١)
(٢)
(٣)
(٤)
(٥)
(٦)
طلاق یا فسخ نکاح کی عدت
وفات کی عدت
اگر حیض آتا ہو
اگر حیض نہ آتا ہو تو
اگر حاملہ ہو تو
اگر حیض آتا ہو
اگر حیض نہ آتا ہو تو
اگر حاملہ ہو تو
تین حیض
تین مہینے
وضع حمل
چار ماہ دس روز
چار ماہ دس روز
وضع حمل