Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

8 - 508
( بابُ تفویض الطلاق)
(فصل فی الاختیار)
(١٨٢١)  واذا قال لامرأتہ اختاری ینوی بذلک الطلاق او قال لہا طلقی نفسک فلہا ان تطلق 

(  تفویض طلاق کا بیان  )
(فصل فی الاختیار)
ضروری نوٹ:  یہاں چار الفاظ ہیں ]١[  اختاری نفسک،اس صورت میں عورت نے شوہر کو چھوڑ کراپنے آپ کو اختیار کیا تو ایک طلاق بائنہ واقع ہوگی۔لیکن مجلس ہی میں طلاق دے سکتی ہے مجلس کے بعد نہیں۔کیونکہ اختاری کا لفظ کنایہ ہے،اور کنایہ سے طلاق بائنہ واقع ہوتی ہے، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو کوئی طلاق واقع نہیں ہو گی ۔(١)دلیل یہ آیت ہے۔ قل لازواجک ان کنتن تردن االحیٰوة الدنیا و زینتھا فتعالین امتعکن و اسرحکن سراحا جمیلا۔ و ان کنتن تردن اللہ و رسولہ و الدار الآخرة فان اللہ اعد للمحصنات منکن اجرا عظیما( آیت ٢٨، ٢٩سورة  الأحزاب ٣٣)  اس آیت میں اختیار دینے کا ذکر ہے (٢) یہ حدیث بھی اس کی دلیل ہے ۔عن عائشة قالت خیرنا رسول اللہ  فاخترنا اللہ ورسولہ فلم یعد ذلک علینا شیئا ۔ (بخاری شریف ، باب من خیر ازواجہ ص ٧٩١ نمبر ٥٢٦٢ مسلم شریف  ، باب بیان ان تخییرہ امراأتہ لا یکون طلاقا الا بالنیة ، ص٦٣٣ ، نمبر ١٤٧٧ ٣٦٨٨ ابو داؤد شریف، باب فی الخیار ص ٣٠٧ نمبر ٢٢٠٣) اس حدیث میں ہے کہ عورت اپنے آپ کو اختیار کرے گی تو ایک طلاق بائنہ واقع ہو گی ، اور شوہر کو اختیار کرے گی تو کچھ بھی واقع نہیں ہو گی 
]٢[ دوسرا لفظ ہے طلقی نفسک،اس صورت میں عورت نے اپنے آپ کو طلاق دی تو طلاق رجعی واقع ہوگی۔کیونکہ اس میں طلاق صریح ہے۔لیکن یہ بھی مجلس کے ساتھ خاص ہوگی۔  
وجہ : کیونکہ اس صورت میں عورت کو طلاق کا مالک بنایا ہے وکیل نہیں بنایا ہے۔اور وہ مجلس کے ساتھ خاص ہوتا ہے]٣[ تیسرا لفظ ہے امرک بیدک، اس صورت میں بھی عورت نے اپنے آپ کو طلاق دی تو طلاق رجعی واقع ہوگی اور مجلس کے ساتھ خاص ہوگی۔اس کاحکم اور طلقی نفسک کا حکم ایک ہے ]٤[ اور چوتھا لفظ ہے کہ کسی اور آدمی سے کہا کہ طلق امرأتی ،تو اس میں دوسرے آدمی کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا وکیل بنایا ہے۔اس لئے اس کی توکیل مجلس کے ساتھ خاص نہیں ہوگی بلکہ مجلس کے بعد بھی طلاق دینے کا اختیار ہوگا۔البتہ چونکہ طلاق صریح ہے اس لئے اس کے طلاق دینے سے طلاق رجعی واقع ہوگی۔تفصیل آگے آرہی ہے۔
ترجمہ:  (١٨٢١)  اگر اپنی بیوی سے کہا اپنے آپ کو اختیار کرلے اور اس سے طلاق کی نیت کی،یا کہا کہ اپنے آپ کو طلاق 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter