٤ وف ہذہ المسألة أقاویل مرجوع عنہا فلم نذکرہا۔
(فصل فی نفقة المطلقة )
(٢١٧٩) وذا طلق الرجل امرأتہ فلہا النفقة و السکنی ف عدتہا رجعیا کان أو بائنا)
ترجمہ: ٤ اس مسئلے میں دوسرے اقوال بھی ہیں جن سے رجوع کر لیا گیا ہے اس لئے ہم نے ان کو ذکر نہیں کیا ۔ ۔تشریح واضح ہے۔
( فصل مطلقہ عورت کا نفقہ )
ترجمہ: (٢١٧٩) اگر شوہر نے بیوی کو طلاق دی تو اس کے لئے نفقہ اور سکنی ہے اس کی عدت میں طلاق رجعی دی ہو یا بائنہ۔
تشریح : شوہر نے طلاق رجعی دی ہو یا بائنہ ،جب تک عدت گزار رہی ہو شوہر پر نفقہ اور سکنی لازم ہے۔چاہے حاملہ ہو یا غیر حاملہ ہو ۔
وجہ : (١) آیت میں ہے کہ مطلقہ عورت کو گھر سے نہ نکالوا بلکہ اس کو سکنی دو اور جب سکنی ہوگا تونفقہ بھی ملے گا، آیت یہ ہے۔یا ایھا النبی اذا طلقتم النساء فطلقوھن لعدتھن واحصوا العدة واتقوا اللہ ربکم لا تخرجوھن من بیوتھن ولا یخرجن الا ان یأتین بفاحشة مبینة (آیت ١ ،سورہ الطلاق ٦٥)(٢)حدیث میں ہے۔ عن جابر عن النبی ۖ قال المطلقة ثلاثا لھا السکنی والنفقة۔ (دار قطنی ، کتاب الطلاق ،ج رابع، ص ١٥ ،نمبر ٣٩٠٤)(٣)قال عمر لانترک