Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

475 - 508
(فصل  فی نفقة الاولاد الصغار)
(٢١٨٤) ونفقة الأولاد الصغار علی الأب لا یشارکہ فیہا أحد کما لا یشارکہ ف نفقة الزوجة)
  ١   لقولہ تعالی: وعلی المولود لہ رزقہن والمولود لہ ہو الأب (٢١٨٥)  وان کان الصغیر رضیعا فلیس علی أمہ أن ترضعہ ) 

 (فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ )
ترجمہ:   (٢١٨٤)  چھوٹی اولاد کا نفقہ باپ پر ہے اس میں کوئی شریک نہ ہو جیسے کہ شوہر شریک نہیں کرتا بیوی کے نفقے میں کسی کو۔
 ترجمہ:    ١   اور اللہ تعالی کے اس قول کی وجہ سے  ۔وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف ۔ (آیت ٢٣٣، سورة البقرة٢) اور مولود لہ وہ باپ ہے ۔ 
تشریح:  جیسے بیوی کے نفقے میں اولاد کو شریک نہیں کرتا بلکہ بیوی کو مستقل نفقہ دیتا ہے اسی طرح چھوٹی اولاد کے نفقے میں کسی کو شریک نہیں کرے گا بلکہ جتنا اس کا نفقہ ہوتا ہے وہ اولاد کو مستقل طور پر دے گا۔
 وجہ:   (١) آیت میں ہے کہ اولاد کا نفقہ باپ پر واجب ہے۔و الوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعة وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف  لا تکلف نفس الا وسعھا لا تضار والدة بولدھا و لا مولود لہ بولدہ ،و علی الوارث مثل ذالک فان اراد فصالا عن تراض منھما و تشاور فلا جناح علیھما و ان اردتم ان تسترضعوا اولادکم فلا جناح علیکم اذا سلمتم ما آتیتم بالمعروف۔(آیت ٢٣٣ ،سورة البقرة٢) اس آیت میں ہے کہ اولاد کا نفقہ باپ پر ہے ، بلکہ جو عورت بچے کو دودھ پلائے اس کی اجرت بھی باپ پر لازم ہے ۔(٢) اور حدیث میں ہے۔ ان ہند بنت عتبة قالت یا رسول اللہ ان ابا سفیان رجل شحیح ولیس یعطینی ما یکفینی وولدی الا ما اخذت منہ وھو لا یعلم فقال خذی ما یکفیک وولدک بالمعروف۔ (بخاری شریف ، باب اذا لم ینفق الرجل فللمرأة ان تأخذ بغیر علمہ ما یکفیک وولدھا بالمعروف، ص ٨٠٨ ، نمبر ٥٣٦٤) اس حدیث میں ہے کہ بچے کا نفقہ باپ پر واجب ہے۔اور بچے کا نفقہ مستقل طور پر واجب ہے تو اس میں کسی کو شریک نہیں کیا جا سکتا۔ہاں بچہ خود دوسرے کو شریک کر لے تو یہ اس کی مرضی ہے۔
ترجمہ:   (٢١٨٥)   اگر بچہ دودھ پینے والا ہو تو ماں پر لازم نہیں ہے کہ اس کو دودھ پلائے۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter