Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

479 - 508
 ١   لأنہ غیر مستحق علیہا۔ (٢١٨٩)  وان انقضت عدتہا فاستأجرہا)  ١   یعن لارضاع ولدہا جاز لأن النکاح قد زال بالکلیة وصارت کالاجنبیة۔ (٢١٩٠)   فان قال الأب لا أستأجرہا وجاء بغیرہا فرضیت الأم بمثل أجر الأجنبیة أو رضیت بغیر أجر کانت ھی أحق) ١  لأنہا أشفق فکان نظرا للصب ف الدفع الیہا۔ (٢١٩١)  وان التمست زیادة لم یجبر الزوج علیہا )

ترجمہ:   ١   اس لئے کہ اس پر دودھ پلانا لازم نہیں ہے ۔ 
تشریح:  دوسری بیوی سے بچہ تھا اس کو دودھ پلانے کے لئے اجرت لے رہی ہے تو جائز ہے ، کیونکہ دوسری بیوی کے بچے کو دودھ پلانا اس پر لازم نہیں ہے ، اس لئے مزید دودھ پلانے کے لئے اجرت لے سکتی ہے ۔     
ترجمہ: (٢١٨٩)  اور اگر اس کی عدت ختم ہو گئی اور اس کو اجرت پر لیا دودھ پلانے کے لئے تو جائز ہے۔
ترجمہ:   ١   یعنی اپنے بچے کو دودھ پلانے کے لئے تو جائز ہے اس لئے کہ نکاح بالکلیہ زائل ہو چکا ہے ، اور اجنبی عورت کی طرح ہو گئی ۔  
تشریح : بیوی عدت گزار رہی تھی اس دوران عدت ختم ہوگئی ۔اب اس کو اپنے بچے کے دودھ پلانے کے لئے اجرت پر لیا تو جائز ہے۔  
وجہ :   اب یہ بیوی نہیں رہی اور نہ شوہر سے نفقہ لے رہی ہے بلکہ اجنبیہ بن گئی اس لئے اس کو اجرت پر لینا جائز ہے۔
ترجمہ:(٢١٩٠)  اور اگر باپ نے کہا نہیں اجرت پر لوں گا والدہ کو اور کسی دوسری عورت کو لے آئے ،پس ماں راضی ہو گئی اجنبیہ کی اجرت مثل پر ، یا بغیر اجرت کے تو ماں اس کی زیادہ حقدار ہوگی۔
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ ماں زیادہ مہربان ہوتی ہے اس لئے اس کو دینا بچے کے لئے فائدہ مند ہے ۔ 
 تشریح : بچے کی والدہ عدت گزار کر اجنبیہ ہو چکی تھی ۔اب باپ کہتا ہے کہ میں بچے کو دودھ پلانے کے لئے اس کو اجرت پر نہیں لاؤں گا، دوسری عورت کو لاؤں گا ۔اب اگر والدہ اتنی ہی اجرت پر راضی ہو جاتی ہے جتنی اجنبیہ لیتی ہے تو والدہ اجرت لینے اور دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ہے۔  
وجہ: (١)  والدہ کو بچے سے زیادہ محبت ہے اس لئے وہ زیادہ پیار سے پالے گی اس لئے وہ زیادہ حقدار ہے۔(٢)اور اگر اس کو نہیں دیتے ہیں تو اس کو نقصان ہوگا اور والدہ کو نقصان دینے سے منع فرمایا ہے۔لاتضار والدة بولدھا ولا مولود لہ بولدہ۔ (آیت ٢٣٣ ،سورة البقر٢) اس آیت میں ہے بچے سے والدہ کو نقصان نہ ہو ۔  
 ترجمہ: (٢١٩١) اور اگر اجنبیہ عورت سے زیادہ اجرت مانگے تو باپ کو اس پر مجبور نہیں کیا جائے گا کہ والدہ کو زیادہ اجرت دے کر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter